ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس روایتی جوش خروش کے ساتھ یوم الطاف کے طورپرمنایا گیا
یوم تاسیس پرکراچی سمیت مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں،کیک کاٹے گئے
کراچی ،حیدر آباد ، میر پو ر خاص ،نواب شاہ ،سکھر ،ٹنڈو الہیار ، سانگھڑ، ٹنڈو جام ،عمرکوٹ ،سومارو ، پنجاب کے شہروں ملتان، نارووال اور مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں
اوورسیزمیںبھی ایم کیوایم کا39واں یوم تاسیس کے اجتماعات کاانعقاد ۔ یوم تاسیس کامرکزی اجتماع لندن میں ہوا۔
یوم تاسیس کے سلسلے میں مختلف خوبصورت پوسٹرز کا اجراء کیا گیا
لندن۔۔19مارچ 2023ئ
ایم کیوایم کا 39واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں روایتی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا ،اس سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں،کیک کاٹے گئے اورمختلف اجتماعات منعقدکئے گئے۔یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی ،حیدر آباد ، میر پو ر خاص ،نواب شاہ ،سکھر ،سانگھڑ ،ٹنڈو الہیار ، سانگھڑ، ٹنڈو جام ،عمرکوٹ ،سومارو ، پنجاب کے شہروں ملتان، نارووال اور مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں ،کیک کاٹے گئے ، الطاف حسین اور تنظیمی کے حق میں نعرے اور گیت گائے گئے ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکلوںکی ریلیاں نکالی گئیں۔ریلیوں میں شریک کارکنان نے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کے پوسٹرزاورپرچم اٹھارکھے تھے جواپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ کراچی میں شعبہ خواتین کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں گھروںمیںیوم تاسیس کے کیک کاٹے گئے ۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے مختلف زونوں میں بھی یوم تاسیس کے پروگرامز ہوئے جن میں کارکنان کے علاوہ خواتین ،بزرگ نوجوان اور بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ اس دوران کارکنوں کا جو ش و خروش قابل دید تھا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ محبت وعقیدت کا اظہار کیا ۔پاکستان کے علاوہ اوورسیزمیںبھی ایم کیوایم کایوم تاسیس منایا گیا اور اجتماعات منعقد کئے گئے۔اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام لندن میں ایجوئیر کے علاقے میں واقع مقامی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں لندن کے علاوہ برمنگھم، مانچسٹر، نوٹنگھم ، لوٹن اوردیگر شہروں سے کارکنان اورہمدردوں نے شرکت کی جن میںکشمیری بھی شامل تھے۔ برطانیہ کی طرح کینیڈا ،امریکہ ،ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا ،پرتگال ، مڈل ایسٹ میں سعودی عرب کے شہروں ریاض ،جدہ اوربحرین میں بھی یوم تاسیس جو ش خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلے میںمنعقدہ تقریبات میں ذمہ داران وکارکنان ، خواتین ،بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر یوم تاسیس کے سلسلے میں کیک کاٹے الطاف حسین او رایم کیوایم کے حق میں نعرے لگائے اور گیت گائے ۔ اس موقع حلف بردری بھی ہوئی جس میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین سے عہدوفااور آخری سانس تک تنظیمی جدو جہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے سلسلے میں سوشل میڈ یا ونگ کی جانب سے ایک خصوصی ہیش ٹیگ #یوم _الطاف_ 18مارچ جاری کیا گیا۔ ایم کیوایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے بانی وقائد جناب الطاف کی تصویرپر مشتمل خوبصورت پوسٹر بھی جاری کیاگیا جس پر جلی حروف سے''زکر اتنا کیا تیرا ہم نے …قابل ذکر ہوگئے ہم بھی'' تحریرتھا۔ اسکے ساتھ ساتھ اوورسیزیونٹوں کی جانب سے بھی یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف پوسٹرزجاری کئے گئے تھے۔
٭٭٭٭٭