Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاپرستوں کا فیصلہ ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم ہیں۔کنوینررابطہ کمیٹی مصطفےٰ عزیزآبادی


 وفاپرستوں کا فیصلہ ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم  ہیں۔کنوینررابطہ کمیٹی مصطفےٰ عزیزآبادی
 Posted on: 3/19/2023

وفاپرستوں کا فیصلہ ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم 
ہیں۔کنوینررابطہ کمیٹی مصطفےٰ عزیزآبادی
برطانیہ کی عدالت نے ایک ناقابل فہم فیصلہ کیا، قاسم علی رضا
الطاف حسین ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے ،ارشد حسین 
عدالتوں سے انصاف دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کو ملتاہے،سفیان یوسف 
وفاپرست کارکنان وعوام قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ ہاشم اعظم
مہاجرقوم کے غداروںکی جانب سے عدالتوں میں دعویٰ دائر کرناکم ظرفی کی انتہاہے۔ سہیل خانزادہ
لندن میں ایم کیوایم کے 39 ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
اجتماع سے شعبہ خواتین کی انچارج یاسمین نوین ،ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ندیم شیخ ، سمیع الدین ، عبدالحفیظ، معین خان ،اطہر عزیزاور فاروق مرتضی کا بھی اظہارخیال
لندن۔۔۔19، مارچ2023ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاہے کہ دنیا بھرکے وفاپرستوں کا فیصلہ ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم ہیں اور اصل ایم کیوایم وہی ہے جس کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہیں۔ لندن میں ایم کیوایم کے 39 ویں یوم تاسیس کی تقریب کے شرکاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جعلی ایم کیوایم پی ، 2016ء میں ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے پیدا کی گئی ہے لہٰذا انہیں ایم کیوایم کا39 واں یوم تاسیس منانا قطعی زیب نہیں دیتا۔ جن لوگوںنے ایم کیوایم اور مہاجرسیاست دفن کرنے کے خدائی دعوے کیے تھے آج وہی ایم کیوایم اور مہاجر نام پر سیاست کرکے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایم کیوایم پی کا کنوینر خالدمقبول کہتا ہے کہ تہذیب ہماری طاقت ہے تو ہمارا سوال ہے کہ جس روحانی باپ نے تمہیں نام ، مقام ، عزت اور شہرت دی ، اس روحانی باپ کی جائیداد پر دعویٰ کرکے اسے گھرسے نکالنا کیایہ تمہاری تہذیب ہے؟ انہوںنے کہا جن ماؤں اوربہنوںنے جناب الطاف حسین کی اپیل پر تمہیں ووٹ دیکر ہر الیکشن میں کامیاب بنایا ان بہنوں کے آنچل پر ہاتھ ڈالنا کیا یہ تمہاری تہذیب ہے ؟مصطفی عزیزآبادی نے کہاکہ یہ طاقت رکھنے والوں کا فیصلہ ہے کہ ایم کیوایم پی ، ایم کیوایم ہے لیکن دنیابھرکے وفاپرستوںکا فیصلہ ہے کہ الطاف حسین ہی ایم کیوایم ہیں اور اصل ایم کیوایم وہی ہے جسکے بانی وقائد جناب الطاف حسین ہیں ۔جناب الطاف حسین کو عوامی لیڈر کسی عدالت نے نہیں بلکہ قدرت نے بنایاہے ۔قبل ازیں تقریب کے شرکاء سے اظہارخیال کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا نے کہاکہ گزشتہ دو روز سے کراچی ، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ اور سانگھڑ کے عوام بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حق میںمظاہرے کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ کی عدالت نے ایک ناقابل فہم فیصلہ کیااور یہ فیصلہ قطعی غیرمنصفانہ ہے ۔ انہوںنے تقریب کے شرکاء سے دریافت کیاکہ کیاآپ اس فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں، جس پر شرکاء نے یک زبان ہوکر بلند آوازمیں جواب دیا'' نہیں''۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ مہاجرقوم کے غدار مخبریاں کرکے وفاپرست کارکنان کو گرفتارکروارہے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ وقت ایک جیسا نہیں رکھتا اورقوم ، غداروں کے اس گھناؤنے عمل کو ہرگز فرامو ش نہیں کرے گی۔ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے ، جناب الطاف حسین مہاجروں سمیت ملک بھرکے مظلوموں کی امید ہیں اور ظلم وجبرکے ذریعے عوام کے دلوں سے جناب الطاف حسین کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن سفیان یوسف نے کہاکہ بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین ملک سے دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کی حکمرانی کا خاتمہ چاہتے ہیں تاکہ ملک کے 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو ان کے جائز حقوق میسر آسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں سے انصاف دوفیصد مراعات یافتہ طبقہ کو مل جاتا ہے جبکہ 98فیصد غریب عوام کو انصاف توکجا ان کے بنیادی حقوق تک میسر نہیں ہیں ۔تقریب سے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہاشم اعظم نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ تحریکوں میں مشکل اور کٹھن حالات آتے رہتے ہیں لیکن کوئی بھی آزمائش جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کے حوصلے پست نہیں کرسکی ، وفاپرست کارکنان وعوام آج بھی صرف جناب الطاف حسین کے ہی ساتھ ہیں اور وفاپرستوں کا قافلہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل پر ضرورپہنچے گا۔ ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مہاجرقوم کے غداروں کی جانب سے لندن کی عدالت میں دعویٰ کرنا کم ظرفی کی انتہاء ہے ، انہوںنے کہاکہ برطانیہ کے کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں اور ان سے اپنا عہد وفا نبھاتے رہیں گے ۔ جوائنٹ آرگنائزر حفیظ احمد نے کہاکہ حق اور باطل کی یہ جنگ دراصل اعصاب کی جنگ ہے ، باطل قوتیں 1992ء سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اعصاب توڑنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن انہیں ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تقریب سے شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ یاسمین نوین ، ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ندیم شیخ ، سمیع الدین ، عبدالحفیظ، ایسٹ لندن چیپٹرکے انچارج معین خان ، نارتھ لندن چیپٹر کے انچارج اطہر عزیز،ویسٹ لندن کے انچارج اور سلاؤ چیپٹر کے انچارج فاروق مرتضیٰ نے بھی اظہارخیال کیا۔
٭٭٭٭٭

























































1/4/2025 10:58:50 PM