Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام پرباربارمہنگائی کابم گرانے کے بجائے ایک ساتھ ہی ایٹم بم گرادیاجائے اوراشرافیہ عیش کرے،الطاف حسین


  عوام پرباربارمہنگائی کابم گرانے کے بجائے ایک ساتھ ہی ایٹم بم گرادیاجائے اوراشرافیہ عیش کرے،الطاف حسین
 Posted on: 2/17/2023
  عوام پرباربارمہنگائی کابم گرانے کے بجائے ایک ساتھ ہی ایٹم بم گرادیاجائے اوراشرافیہ عیش کرے،الطاف حسین
 اشرافیہ نے اپنی پرانی روش نہ بدلی توملک کومکمل تباہی وبربادی سے بچایانہیں جاسکے گا
ایماندار فوجی سپاہی، جرنیل اوربیوروکریٹس میدان میں
 آئیں اور ملک میں بڑی انقلابی تبدیلی لائیں
انقلابی تبدیلی سے ہی ملک ڈیفالٹ سے بچ سکتاہے اور دنیاکے نقشے پر بھی قائم رہ سکتاہے

لندن…17فروری2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنی سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ غریب عوام پرباربارمہنگائی کابم گرانے کے بجائے بہترہے کہ ایک ہی بارغریبوں پر ایٹم بم گراکے انہیں ختم کردیاجائے اوراشرافیہ عیش کرے، موج اڑائے۔
اپنے تازہ وڈیوبیان میں جناب الطاف حسین نے حکومت پاکستان کی جانب سے عوام پرمختلف ٹیکسوں کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی اشرافیہ بشمول کرپٹ جرنیل، ججوں،جاگیرداروںاورسول وملٹری بیوروکریسی اورحکام کو بھاری بھرکم تنخواہوںکے ساتھ ساتھ سرکار کی جانب سے فری پیٹرول، پانی، بجلی، گیس، بڑی بڑی گاڑیاں ، محلات ، نوکروں کی فوج اوردیگرمراعات بھی فراہم کی جاتی ہیں جوعوام کے ٹیکسوںپر عیش کرتے ہیںاور جب بھی معاشی بحران کوجواز بناکر ملک میں ٹیکسوں کے نفاذ کی باتی کی جاتی ہے تواشرافیہ کے بجائے ملک کے عام آدمی پر ٹیکس لگادیے جاتے ہیں جبکہ امیرطبقے کے لوگوںکوان ٹیکسوں سے استثنیٰ حاصل رہتاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ معاشی بحران میں مہنگائی میں 33فیصد اضافہ کیا جائے یا200فیصد یا 500 فیصد اضافہ کیاجائے ، اس سے ملک کی طاقتوراشرافیہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا البتہ غریبوںکاصفایاہوسکتاہے۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان کے حکمرانوں اور غیرت مند عوام سے اپیل کی کہ وہ خدارا اپنے اتحاد کا مظاہرہ کریںاوروہ عام فوجی افسران، جرنیل اوربیوروکریٹس جو کرپٹ نہیں ہیںوہ اس وقت میدان میں آئیں اورکسی بھی طریقے سے ملک میں ایک بڑی انقلابی تبدیلی لائیں،اسی صورت میں ملک ڈیفالٹ سے بھی بچ سکتاہے اور دنیاکے نقشے پر بھی قائم رہ سکتاہے لیکن اگرموجودہ تباہ کن معاشی صورتحال میں بھی پاکستان کی اشرافیہ نے اپنی پرانی روش نہ بدلی اوراپنی پالیسیوںکوتبدیل نہیں کیا توملک کومکمل تباہی وبربادی سے بچایانہیں جاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے غریب عوام پرباربارمہنگائی کابم گرانے کے بجائے بہترہے کہ ایک ہی بارغریبوں پر ایٹم بم گراکے انہیں ختم کردیاجائے اوراشرافیہ عیش کرے، موج اڑائے ، جرنیل،بیوروکریٹس اوربڑے بڑے محلات میں عیاشیاں کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کو بچانا ہے تونہ صرف عوام کونکلنا ہوگابلکہ فوج کے جوانوںکوبھی نکلنا ہوگا ۔ 



1/4/2025 11:09:01 PM