Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ترکی اورشام میں جوقیامت خیززلزلہ آیاوہ ایک بڑا انسانی المیہ ہے۔الطاف حسین


  ترکی اورشام میں جوقیامت خیززلزلہ آیاوہ ایک بڑا انسانی المیہ ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 2/7/2023 1

 ترکی اورشام میں جوقیامت خیززلزلہ آیاوہ ایک بڑا
انسانی المیہ ہے۔الطاف حسین
 میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان و عوام ترکی اورشام کی حکومتوںاورعوام کے غم میں برابرکے شریک ہیں 
 
لندن  …  7  فروری 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ترکی اور شام میں آنے والے قیامت خیززلزلے اوراس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہارکیاہے۔ اپنے بیان میں انہو ںنے کہاکہ ترکی اورشام میں جوقیامت خیززلزلہ آیاوہ تاریخ کاایک بڑاانسانی المیہ ہے اوراس کے نتیجے میں جس بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے وہ کسی قیامت سے کم نہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس قیامت ِ صغریٰ پر میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان اورعوام ترکی اورشام میںجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سمیت ان ممالک کی حکومتوںاورعوام کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اورزخمیوں کو جلدصحتیابی عطافرمائے۔ 
٭٭٭٭٭ 


1/4/2025 11:09:58 PM