Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شکاگو کی میئر لوری لائٹ فوٹ کاالیکشن مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم امریکہ کے شکاگو سینٹرل آفس کا دورہ


 شکاگو کی میئر لوری لائٹ فوٹ کاالیکشن مہم کے سلسلے میں  ایم کیو ایم امریکہ کے شکاگو سینٹرل آفس کا دورہ
 Posted on: 2/7/2023 1


شکاگو کی میئر لوری لائٹ فوٹ کاالیکشن مہم کے سلسلے میں
 ایم کیو ایم امریکہ کے شکاگو سینٹرل آفس کا دورہ
  میئر نے کمیونٹی میں ایم کیوایم کے مثبت کردارکوسراہا

شکاگو  …  7  فروری 2023ئ
امریکہ کے شہر شکاگوکی میئرمس لوری لائٹ فوٹ(Lori Lightfoot) نے شکاگو میں ایم کیو ایم کے سینٹرل آفس   کا دورہ کیا ۔ انہوں نے یہ دورہ میئر کے الیکشن کے لئے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں کیا۔ آفس پہنچنے پر ایم کیوایم شکاگو کے چیپٹرانچارج حارث عثمانی ،جوائنٹ انچارج بابراورچیپٹرکمیٹی کے ارکان نے میئر لوری لائٹ فوٹ کااستقبال کیا۔ 
میئر لوری لائٹ فوٹ نے کمیونٹی میں ایم کیوایم کے بھرپور کردار کوسراہا ۔ میئرلوری لائٹ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کے چاہنے والے کثیر تعداد میں شکاگو کے اطراف میں رہتے ہیں اور ووٹ کا حق بھی رکھتے ہیں۔ مئیر شکاگونے ایم کیوایم کے عہدیداروںاورکارکنوں کواپنے الیکشن منشورسے بھی آگاہ کیااورانہیں یقین دلایا کہ وہ جس طرح گزشتہ چار سال سے شکاگو میں آباد مختلف کمیونٹیز کے مسائل پرتوجہ دیتی آئی ہیں اور انہیں حل کرنے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں وہ اسی طرح آ ئندہ بھی اپنی کاوشیں جاری رکھیں گی۔ ایم کیوایم شکاگوکے ذمہ داران وکارکنان نے میئر کو الیکشن کے سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
ایم کیوایم شکاگو کے چیپٹر انچارج حارث عثمانی نے میئر لوری لائٹ فوٹ کو ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین اور ان کی جدوجہد و مقاصد سے آگاہ کیا اورانہیںجناب الطاف حسین کی جانب سے ایم کیو ایم یو ایس اے کا شائع کردہ کیلنڈر بھی  پیش کیا جسے میئر لایٹ نے خصوصی دلچسپی کے ساتھ دیکھا ۔  چیپٹر انچارج حارث عثمانی نے مئیر لوری لائٹ اورکمیونٹی لیڈر سلمان آفتاب کا شکریہ ادا کیا جو
انتخابی مہم میں مئیر کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔

















1/4/2025 11:01:13 PM