Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جوشہیدساتھی اپنے لہوسے حق پرستی کی شمع روشن کرگئے اللہ تعالیٰ ان تمام شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے۔الطاف حسین


جوشہیدساتھی اپنے لہوسے حق پرستی کی شمع روشن کرگئے اللہ تعالیٰ ان تمام شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے۔الطاف حسین
 Posted on: 12/9/2021

یوم شہدا کے موقع پرایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں شہداء کے ایصال ثواب
 کے لئے فاتحہ خوانی
 فاتحہ خوانی میں اراکین رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے شرکت کی  ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کی اورتحریک کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی 
جوشہیدساتھی اپنے لہوسے حق پرستی کی شمع روشن کرگئے اللہ تعالیٰ ان تمام شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے۔الطاف حسین

لندن  …  9  دسمبر 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے یوم شہدا کے آغاز کے موقع پر آج صبح انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ فاتحہ خوانی میں اراکین رابطہ کمیٹی اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ارکان نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے خوش الحانی کے ساتھ قرآن مجید کی تلاوت کی اورتحریک کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ جناب الطاف حسین نے تمام شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے دعاکی کہ میرے جن ساتھیوں نے تحریک کے مشن ومقصدکے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا، جو اپنی جانیں دے گئے لیکن وہ اپنے نظریہ اورمقصدسے پیچھے نہیں ہٹے، جواپنے لہوسے حق پرستی کی شمع روشن کرگئے اللہ تعالیٰ ان تمام شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے اورجن ظالموں نے انہیں شہیدکیاہے اللہ تعالیٰ ان کی رسی کھینج لے ، اللہ تعالیٰ ہمارے لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی اوراسیرساتھیوں کی رہائی کے اسباب پیدا کرے۔ اللہ تعالیٰ مظلوم مہاجروں کی غیب سے مددفرمائے، انہیں ظلم سے آزادی نصیب فرمائے۔اسی طرح تمام مظلوموںکوبھی آزادی عطافرمائے ۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی عطافرمائے۔ 

٭٭٭٭٭



1/17/2022 4:46:56 AM