Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طالبان کس نے بنائے؟ قائدتحریک الطاف حسین کاسوال


 طالبان کس نے بنائے؟ قائدتحریک الطاف حسین کاسوال
 Posted on: 2/1/2023 1

 طالبان کس نے بنائے؟ قائدتحریک الطاف حسین کاسوال

طالبان کوٹریننگ، اسلحہ اورٹرانسپورٹیشن کس نے فراہم کی؟

طالبان کوٹریننگ دیکر جنگ کیلئے افغانستان کس نے بھیجا ؟ افغانستان میں جنگ کوجہاد کس نے قرار دیا؟

طالبان کو جیلوں سے رہائی کس نے دلائی؟  

احسان اللہ احسان کو بیوی بچوںسمیت کس نے قیدسے بھگایا؟

 قبائلی علاقوںمیں ڈرون حملوں کی اجازت کس نے دی؟ ڈرون حملے کرواکر پشتون قوم کے بھائیوں ، بہنوں، بیٹیوں، ماؤں، بزرگوں اور معصوم بچوں کو کس نے مروایا؟
 
 ہزاروںمہاجروںاوربلوچوں کاقتل کس نے کیا؟ 

مہاجراوربلوچ توغدار ٹھہرے لیکن پشتونوںکاقاتل کون ہے؟

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اہم سوالات
 ایک دوسرے پرالزامات لگانے کے بجائے عوام کے سامنے حقائق بیان کئے جائیں۔ الطاف حسین
حقائق بیان کرنے والے بہادرصحافیوں، اینکرزاورتجزیہ نگاروںکوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔ الطاف حسین

لندن  …  یکم فروری 2023 ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ آج پاکستان کوجس دہشت گردی کاسامنا ہے، اس کوسیاسی رنگ دینے کے بجائے قوم کے سامنے حقائق بیان کئے جائیں اورکھل کربتایاجائے کہ طالبان کس نے بنائے؟طالبان کو ٹریننگ کس نے دی؟ انہیں اسلحہ ٹرانسپورٹیشن اورجدید ترین ہتھیار کس نے فراہم کئے ؟
جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہاربدھ کو اپنے ایک وڈیوبیان میں کیا۔ اپنے وڈیوبیان میں انہوں نے سانحہ پشاور میں ہونے والی دہشت گردی اوراس کے پس منظر کے حوالے سے عوام سے کئی اہم اورتلخ سوالات کئے۔ 
جناب الطاف حسین نے سانحہ پشاورمیںبڑے پیمانے پر ہلاکتوںپردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پشاور میں قیامت صغریٰ برپاہے، ہردل دکھی اورغمزدہ ہے ۔ ایسے میں ٹی وی پر بعض سیاسی تجزیہ نگاراور مبصرین اپنے آپ کوبڑا اور ماہر تجزیہ نگار ثابت کرنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ماسوائے ان چنداینکرزاور تجزیہ نگاروں کے جو حقائق کی بنیاد پرصحیح تجزیے کررہے ہیں اورعوام کوحقائق بتارہے ہیںکہ ان بم دھماکوںاوردہشت گردی کا ذمہ دارکون ہے۔ میں ایسے بہادرصحافیوں، اینکرز اور تجزیہ نگاروںکو خراج تحسین پیش کرتاہوںاور جوتجزیہ نگار اس صورتحال کوسیاسی رنگ دے رہے ہیں ،انہیں ایساکرنے کے بجائے عوام کے سامنے حقائق بیان کرناچاہیے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آ ج بعض سیاسی جماعتوں کے رہنما دہشت گردی کے اس واقعہ پرعوام سے حقائق بیان کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات لگارہے ہیں ۔ پاکستان میں کسی میں سچ کہنے کی جرات نہیں ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر وہ سچ بیان کریںگے تواٹھالئے جائیںگے، غائب کردیے جائیںگے۔لیکن کم از کم وہ اتناتوکہہ سکتے ہیں کہ طالبان اسٹیبلشمنٹ یاخفیہ طاقتوں نے بنائے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میںعوام سے سوال پوچھتا ہوں کہ وہ اپنے ضمیرکے مطابق ایمانداری سے جواب دیںکہ پاکستان کے کس لیڈرنے اپنی تقریرمیں طالبان کومخاطب کرتے ہوئے علی الاعلان کہاتھاکہ تم پنجاب میں دھماکے نہ کرنا ، تم اورہم ایک ہیںاور ہمارامقصد ایک ہے؟
جناب الطاف حسین نے عوام سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے ضمیر کی آوازپر جواب دیں کہ طالبان کس نے بنائے ؟ کیا طالبان میں نے بنائے؟ کیا طالبان آپ نے بنائے؟طالبان کوٹریننگ کس نے دی؟ انہیں اسلحہ کس نے دیا ؟طالبان کو ٹرانسپورٹیشن کس نے دی ؟ان کوجدید ترین ہتھیار کس نے فراہم کئے ؟ طالبان کوٹریننگ دیکر جنگ کے لئے افغانستان کس نے بھیجا؟افغانستان میں جنگ کوجہاد کس نے قرار دیا؟کیاوہ کوئی جماعت تھی یاکوئی اور تھا؟
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے کہاجارہاہے کہ ہمارے پاس دوربینیں نہیں ہیں، نائٹ وژن گلاسز نہیں ہیں،جدید اسلحہ نہیں ہے۔ آپ گزشتہ چالیس سالوںسے افغان جنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیاکہ طالبان میں تقسیم کرنے کیلئے اربوں کھربوں ڈالرپوری دنیاسے کس نے لئے؟ کیش کی شکل میں لیاگیاوہ پیسہ کس کے پاس گیا؟ انہوںنے طالبان میں وہ پیسہ تقسیم توکیالیکن کتناپیسہ اپنی جیبوں میں رکھا وہ تواللہ ہی بہترجانتاہے، اس کافیصلہ بھی روز محشر ہوگا ۔
جناب الطاف حسین نے سوال کیا کہ یہ کون کہتاتھاکہ طالبان سے مذاکرات کرو؟ دوحہ جاکر طالبان سے بات کرو؟جن طالبان کوگرفتاری کے بعد پھانسی اوردیگر سزائیںہوچکی تھیں انہیں جیلوں سے رہائی کس نے دلائی؟ انہوں نے کہاکہ جو لوگ تمام تردھماکوں کے اصل ذمہ د ار ہیں عوام کوان کے بارے میں سب معلوم ہے لہٰذا عوام کھل کر ان کے نام لیں ۔ جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ کس نے دی؟ بیت اللہ محسودکوکون لیکرآیا؟ احسان اللہ احسان کس کی قید میں تھا؟ اسے بیوی بچوںسمیت کس نے قیدسے بھگایا؟ کس نے طالبان کوجیلوںسے رہا کروایا؟ کس نے جیلیں تڑوائیں؟
جناب الطاف حسین نے سوال کیاکہ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے ہزاروںمہاجروں کاقتل کیا؟ جنہوں نے ہزاروں بلوچوں کا قتل کیا؟انہوں نے مزید کہاکہ بلوچ اورمہاجروں کو تو غدار کہہ کرماراگیالیکن ایک لاکھ سے زائد پشتونوں کوکس نے مارا؟پشتون بھائی یہ سوال ضرور پوچھیںکہ قبائلی علاقوں می ڈرون حملوں کی اجازت کس نے دی؟ڈرون حملے کرواکر پشتون قوم کے بھائیوں ، بہنوں، بیٹیوں، ماؤں، بزرگوں اور معصوم بچوں کو کس نے مروایا؟مہاجراوربلوچ توغدار ٹھہرے لیکن پشتونوںکاقاتل کون ہے؟
جناب الطاف حسین نے کہاکہ عوام اپنے ضمیر کے مطابق ان سوالوں کاجواب دیں، میں انتظارکروںگا۔

٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:08:35 PM