پاکستان کی معیشت ٹائی ٹینک کی طرح مسلسل ڈوب رہی ہے ،الطاف حسین
آنے والا وقت بہت کڑا ہے ، غریب ومتوسط طبقہ کے عوام آئندہ چھ ماہ کیلئے خشک راش خرید کررکھ لیں
غیرمنصفانہ نظام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے
جس ملک میں ایلومیناتی کا راج ہوگاوہاں انصاف ناپید ہوگا
'' پاکستانی ایلومیناتی '' موضوع پر آٹھویں لیکچرمیں اظہارخیال
لندن … 20 جنوری 2023ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت ٹائی ٹینک کی طرح ڈوب رہی ہے ، آنے والا وقت بہت کڑا ہے ، لہٰذا غریب ومتوسط طبقہ کے عوام آئندہ چھ ماہ کیلئے خشک راش خرید کررکھ لیں۔ '' پاکستانی ایلومیناتی '' موضوع پرلیکچرکے سلسلہ اپنے آٹھویں مختصر لیکچرمیںجناب الطاف حسین نے کہاکہ کسی ملک میں ایلومیناتی یارولنگ ایلیٹ کاراج ہویاکنٹرول ہوتواس کی سب سے بڑی پہچان یہ ہوتی ہے کہ وہاں کاانصاف نہیں ہوتا، یعنی جس ملک میں ایلومیناتی کا راج ہوگاوہاں انصاف ناپید ہوگا۔ انصاف صرف ایلیٹ کلاس کے لئے، بے تحاشہ دولت رکھنے والوں کے لئے ہوگا، سرمایہ داروں کے لئے ہوگا، فیوڈلز کیلئے ہوگا، رولنگ ایلیٹ کے لئے ہوگا، فوج کے چند کرپٹ جرنیلوں کے لئے ہوگا، کرپٹ سیاستدانوںکے لئے ہوگا لیکن جوغریب کی بات کرے گا، تمام قانونی و آئینی شقوںکی آڑ لیکراس جماعت پر نہ صرف پابندی عائد کردی جائے گی بلکہ میں اس میں کئی کئی گروپس بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف کانظام جہاں نہیں ہوگاوہاںغریب،لوئرمڈل کلاس اورمڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے اگرکوئی چھوٹاساجرم بھی کرلیںتووہ برسوں تک بغیرمقدمہ چلے جیلوں میں مقیدرہتے ہیںجبکہ بڑے بڑے فیوڈلز قتل بھی کردیںتوپیسہ دیکرخون معاف کرالیاجاتا ہے ۔ جہاں ایسا غیرمنصفانہ نظام ہوتاہے وہاںمعیشت کمزور ہوتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی ایلومیناتی کے اس غیرمنصفانہ نظام کی وجہ سے آج پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے۔ جناب الطاف حسین نے ایلومیناتی کے موضوع پر اپنے آٹھویں لیکچر کے حوالے سے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معیشت ٹائی ٹینک کی طرح مسلسل ڈوب رہی ہے ، آنے والا وقت بہت کڑا ہے ، خصوصاً غریبوں اورمڈل کلاس کے عوام کے لئے، لہٰذا غریب ومتوسط طبقہ کے عوام آئندہ چھ ماہ کیلئے خشک راش خرید کررکھ لیں اورجیسے ہی آپ کا وہ راشن ختم ہوجائے توپھر مزید چھ مہینے کاراشن خرید کر رکھ لیں ۔
٭٭٭٭٭