Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام شہید نے تحریک کیلئے جوقربانیاں دیںوہ یاد رکھی جائیںگی۔ الطاف حسین


 ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام شہید نے تحریک کیلئے جوقربانیاں دیںوہ یاد رکھی جائیںگی۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/17/2023
 ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سیدمنظرامام شہید نے تحریک کیلئے جوقربانیاں دیںوہ یاد رکھی جائیںگی۔ الطاف حسین
 سید منظرامام شہید کو 10ویں برسی پر خراج عقیدت
سید منظرامام شہید کاسفاکانہ قتل ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کاحصہ تھا۔الطاف حسین 
 ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی سید رضاحیدر، محمد ساجدقریشی ، ان کے بیٹے اورپنجاب سے تعلق رکھنے والی ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کوبھی ٹارگٹ کرکے شہید کیاگیا

لندن …  17  جنوری 2023ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی سید منظرامام شہید کی 10ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ سیدمنظرامام کو17جنوری 2013ء کواورنگی ٹاؤن میں اس وقت فائرنگ کرکے شہیدکردیاگیاتھاجب وہ اپنے گھر سے نکل کراپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے سلسلے میں جارہے تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سید منظرامام شہید کاسفاکانہ قتل ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کاحصہ تھا ۔اسی طرح ایم کیوایم کے ارکان سندھ اسمبلی سید رضاحیدر، محمد ساجدقریشی ، ان کے بیٹے اورپنجاب سے تعلق رکھنے والی ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کوبھی باقاعدہ ٹارگٹ کرکے شہید کردیاگیا لیکن ان کے قاتلوںکوگرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم پر ہی طرح طرح کے جھوٹے اور بے بنیادالزامات لگائے گئے۔ جناب الطاف حسین نے سید منظرامام شہید کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سید منظرامام شہید نے تحریک کے لئے جوقربانیاں دیںوہ یاد رکھی جائیںگی۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ سیدمنظرامام شہیدسمیت تحریک کے تمام شہیدوں کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میںجگہ دے اورشہیدوںکی قربانیوں کے طفیل تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔ 

٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:09:40 PM