Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے الیاس گوٹھ لانڈھی سے گرفتارکئے جانے والے افراد شکیل، طارق جمیل اورشہزاد کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


رینجرز کی جانب سے الیاس گوٹھ لانڈھی سے گرفتارکئے جانے والے افراد شکیل، طارق جمیل اورشہزاد کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/2/2023 1



رینجرز کی جانب سے الیاس گوٹھ لانڈھی سے گرفتارکئے جانے والے افراد شکیل، طارق جمیل اورشہزاد کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 رینجرز کی پریس ریلیز میں کیاگیادعویٰ حقائق کے سراسرخلاف ہے۔ رابطہ کمیٹی
 شکیل، طارق جمیل اورشہزاد کاتعلق حقیقی گروپ سے ہے اوریہ افراد 
جرائم پیشہ سرگرمیوں میںملوث ہیں۔ رابطہ کمیٹی


لندن …یکم جنوری 2023ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں واضح الفاظ میں کہاہے کہ رینجرز کی جانب سے الیاس گوٹھ لانڈھی سے گرفتارکئے جانے والے افراد شکیل، طارق جمیل اورشہزاد کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے اوراس حوالے سے رینجرز کی پریس ریلیز میں کیاگیادعویٰ حقائق کے سراسرخلاف ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے ان گرفتارشدگان کے بارے میں علاقے سے جوتفصیلی معلومات کی ہیں ان کے مطابق شکیل، طارق جمیل اورشہزاد کاتعلق حقیقی گروپ سے ہے اوریہ افراد مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں میںملوث ہیںاورانہیں پانچ روز قبل گرفتار کیاگیاتھاجن کی گرفتاری گزشتہ روز ظاہر کی گئی ہے اوران کاتعلق ایم کیوایم سے بتایاگیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان افراد کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے ، اس حوالے سے رینجرز کادعویٰ قطعی بے بنیاد ،گمراہ کن اوربدنیتی پر مبنی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی دیگرجرائم پیشہ افراد کوپکڑکرمیڈیامیں ایم کیوایم کے کارکن کے طور پر ظاہرکیاگیاتاکہ ایم کیوایم کاامیج خراب کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے ان گرفتار شدگان کاتعلق ایم کیوایم سے جوڑنے کاعمل بھی ایم کیوایم کوبدنام کرنے کی کوشش کاحصہ ہے ۔ 

٭٭٭٭٭



1/4/2025 10:54:53 PM