Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمرشریف کا انتقال دنیائے فن کاایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کاخلا ء کسی طورپربھی پورانہیں ہوگا۔الطاف حسین


 عمرشریف کا انتقال دنیائے فن کاایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کاخلا ء کسی طورپربھی پورانہیں ہوگا۔الطاف حسین
 Posted on: 10/2/2021
 عمرشریف کا انتقال دنیائے فن کاایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کاخلا ء کسی طورپربھی پورانہیں ہوگا۔الطاف حسین
عمرشریف نے کئی دہائیوں تک دکھوں ،پریشانیوں اوراداسیوں میں مبتلالوگوں میں قہقہے بکھیر ے۔الطاف حسین
 قدرت نے جوفنکارانہ صلاحیتیں عمرشریف کو عطاکی تھیں ان کے ذریعے عمرشریف نے پوری دنیامیں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا۔الطاف حسین
 شائد مستقبل میں کوئی کامیڈین سامنے آئے لیکن عمرشریف کامقام کوئی نہیں لے سکے گا، وہ واقعی شہنشاہِ ظرافت تھے، ان کانا م زندہ رہے گا۔الطاف حسین
 دنیامیں جہاں جہاں بھی اردوبولنے اورسمجھنے والے لوگ آباد ہیں وہ عمرشریف کے مداح ہیں اورآج وہ صدمہ اوررنج وغم میں مبتلاہیں۔الطاف حسین
 عمرشریف کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے، میں اور میرے تمام ساتھی عمرشریف کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین
عوامی خدمت کا جذبہ عمرشریف کوایم کیوایم کے قریب لایا۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کاکامیڈی کنگ عمرشریف کوخراج عقیدت

لندن  …  2  اکتوبر 2021 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے شہنشاہِ ظرافت اوراسٹیج، فلم کے ممتاز فنکارعمرشریف کے انتقال پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں عمرشریف کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمرشریف ایک ایسے فنکارتھے جنہوں نے اپنی دنیاخود بنائی، انہوں نے اسٹیج کواپنے یادگار مزاحیہ ڈراموں کے ذریعے ایک نئی جہت دی اور تھیٹر کو پوری دنیا میں دوبارہ زندہ کیا ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ قدرت نے جو فنکارانہ صلاحیتیں عمرشریف کو عطاکی تھیں ان کے ذریعے عمرشریف نے دنیابھرمیں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا۔ عمرشریف نے اپنے مزاحیہ ڈراموںاور فن کے ذریعے کئی دہائیوں تک عوام میں قہقہے بکھیرے، انہیں محظوظ کیا۔ غموں، دکھوں، پریشانیوں اور اداسیوں میں مبتلالوگوں میں قہقہے بکھیرکرعوام کی خدمت کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان اورانڈیا ہی نہیں بلکہ پوری دنیامیں جہاں جہاں بھی اردوبولنے اورسمجھنے والے لوگ آباد ہیں وہ سب عمرشریف کے مداح ہیں اورآج وہ عمرشریف کے انتقال پر صدمہ اوررنج وغم میں مبتلاہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمرشریف کا انتقال دنیائے فن کاایک ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کاخلا ء کسی طورپربھی پورانہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شائد مستقبل میں کوئی کامیڈین سامنے آئے لیکن عمرشریف کامقام کوئی نہیں لے سکے گا، وہ واقعی شہنشاہِ ظرافت تھے ، ان کانا م زندہ رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمرشریف ایک فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے، ان میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کاجذبہ بھی تھا، انہوں نے اس کیلئے''ماں''کے نام سے کراچی میں ایک اسپتال اورفلاحی ادارہ بھی قائم کیا۔عوامی خدمت کایہ جذبہ ہی عمرشریف کو ایم کیوایم کے قریب بھی لایا۔ ایم کیو ایم نے انہیں صوبائی مشیربھی بنایااورانہوں نے صوبائی مشیر کی حیثیت سے بھی عوام کی بہت خدمت کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمرشریف کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپربہت دکھ ہواہے، میں اور دنیا بھر میں موجودمیرے تمام ساتھی اورہمدردعمرشریف مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکرتے ہیں، ہم دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ عمرشریف مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے درجات بلندکرے اوران کے تمام اہل خانہ اورمداحوں کویہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطافرمائے۔ آمین  
٭٭٭٭٭


10/16/2021 2:08:10 PM