Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مائنس الطاف فارمولے کے تحت عوام کے مسترد کردہ ٹولوں کو اکٹھا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 مائنس الطاف فارمولے کے تحت عوام کے مسترد کردہ ٹولوں کو اکٹھا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/21/2022

مائنس الطاف فارمولے کے تحت عوام کے مسترد کردہ ٹولوں کو اکٹھا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
پرانے شکاری نیاجال لیکرآئے ہیں،مائنس الطاف حسین کے فارمولے میں جان ڈالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں
 جتنے بھی زیرو آپس میں ملالئے جائیںوہ زیرو ہی رہیںگے
 مہاجروںکوگلے لگایاجائے ، تمام مظلوم قوموںکو جائز حقوق دیئے جائیں، قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرپر عائدپابندی ختم کی جائے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل
 کراچی کے شہریوںکو جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے
کراچی میں 24دسمبرکو بعض عناصر کی جانب سے منائے جانے والے مہاجر کلچر ڈے سے لاتعلقی کااظہار
 اراکین رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا،مصطفےٰ عزیزآبادی ، ریحان عبادت، محفوظ حیدری اورعلی تراوش کی مشترکہ وڈیوبریفنگ  

لندن …  21  دسمبر 2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے خلاف ماضی میں کی جانے والی تمام سازشوں کی ناکامی کے بعد اب ایک بارپھر عوام کے مسترد کردہ ضمیرفروشوںکے ٹولوں کو اکٹھا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، انشاء اللہ یہ سازشیں بھی ماضی کی سازشوںکی طرح ناکام ونامراد ہوںگی۔ ان خیالات کااظہار رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا،مصطفےٰ عزیزآبادی ، ریحان عبادت، محفوظ حیدری اورعلی تراوش نے اپنی مشترکہ وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے لئے برسوںسے جاری تمام ترریاستی آپریشن،ایم کیوایم میں مختلف دھڑے بنانے ، حقیقی کی طرح ایم کیوایم کے نام سے مزیدجعلی  تنظیمیں تشکیل دینے کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کیاجاسکااوروہ تمام جبروستم، مصائب ومشکلات اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں نہ صرف متحد ہیں بلکہ اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ۔ اسی لئے اب پھرپرانے شکاری نیاجال لیکرآئے ہیںاور اب پھرمائنس الطاف حسین کے فارمولے میں ایک مرتبہ پھر جان ڈالنے کے لئے سرکاری سرپرستی میں قائم کئے گئے گروپوں کو ایک جگہ جمع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ رابطہ کمیٹی  نے کہا کہ ان تمام ضمیرفروشوںکونہ ایم کیوایم سے کوئی غرض ہے اور نہ ہی عوام کے اجتماعی مفادات سے کوئی تعلق ہے، انہیں صرف اور صرف اپنے مفادات عزیزہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یہ تمام ضمیر فروش زیرو ہیں اورجتنے بھی زیرو آپس میں ملالئے جائیںوہ زیرو ہی رہیںگے۔ 
رابطہ کمیٹی کے ار کان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تحریر و تقریر پرعائد پابندی کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے اپیل کی کہ اس پابندی کوفی الفورختم کرایا جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کے دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی کھل کر آرمی چیف اوردیگرجرنیلوںکونام لے لیکر مغلظات دیں لیکن ان میں سے کسی کی تقریرمیڈیا پر دکھانے پر پابندی نہیں لگائی گئی، کسی کے گھرپر تالہ نہیں لگایاگیا لیکن قائدتحریک الطاف حسین نے اپنے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوںاورریاستی مظالم کے خلاف آواز احتجاج بلند کی توان کی تقریر، تصویرحتیٰ کہ میڈیاپر ان کانام تک لینے پر پابندی عائدکردی گئی۔ قائدتحریک الطاف حسین کی 22 اگست 2016ء کی تقریرمیں ایک غیرمناسب لفظ کوبنیاد بنا کر نائن زیرو کوسیل کردیاگیااورریاستی مظالم کانیاسلسلہ شروع کردیا گیااورایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی عائدکردی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے اپنی 22 اگست کی تقریرمیں غیرمناسب لفظ پر مسلح افواج کی قیادت اور عوام سے معافی بھی مانگی لیکن ان کی معافی کوقبول نہیں کیاگیا، انہوںنے فوج کے سابق سربراہوںکوکھلے خطوط بھی لکھے لیکن ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ قائدتحریک الطاف حسین نے 8 دسمبر کوچیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو بھی ایک کھلاخط ارسال کیاہے اورآرمی چیف سے یہی گزارش کی ہے کہ وہ ایم کیوایم پر عائدغیراعلانیہ پابندی ختم کرائیں اورمہاجروںکوانصاف فراہم کرائیں۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج بلوچستان جل رہاہے ، خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میںروزانہ حملے ہورہے ہیں، ملک کی معیشت تباہ حالی کاشکارہے، حالات کاتقاضہ ہے کہ محروم قوموں کے ساتھ جبرو تشددکارویہ اورغیرمنصفانہ پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے، مہاجروںکوگلے لگایاجائے ، تمام مظلوم قوموںکوان کے جائز حقوق دیئے جائیں، سب کے ساتھ مساوی سلوک کیاجائے، قائدتحریک الطاف حسین کی تقریرپر عائدپابندی ختم کی جائے۔ 
رابطہ کمیٹی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے شہریوںکوجرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیاہے ، روزانہ معصوم شہری جرائم پیشہ عناصر کی گولیوںکانشانہ بن رہے ہیں، صوبائی حکومت ، پولیس، رینجرزکوئی بھی کراچی کے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرنے پر تیارنہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ کراچی کے شہریوںکوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔ 
رابطہ کمیٹی نے کراچی میں 24دسمبرکو بعض عناصر کی جانب سے 
منائے جانے والے مہاجر کلچر ڈے سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورمہاجرعوام ایسے عناصر کی چالوںسے ہوشیاررہیںاوران کی کسی چال میں ہرگز نہ آئیںاوراپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں۔ 

٭٭٭٭٭


1/4/2025 11:06:51 PM