Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے، الطاف حسین


 سانحہ قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/13/2022

 سانحہ قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، الطاف حسین
 14دسمبر1986ء کو مسلح دہشت گردوں نے قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی پر حملہ کرکے سینکڑوں معصوم مہاجروں کا قتل عام کیا ، گھروں کولوٹ کرنذرآتش کیا
 دہشت گرد چھ گھنٹوں تک آگ اورخون کی ہولی کھیلتے رہے 
 شہرمیںموجود فوج ، رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ نے قصبہ کالونی اورعلیگڑھ کالونی کے بے گناہ اورنہتے مہاجروں کوبچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کیا
 تحریک کے شہیدوں کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی، قائد تحریک الطاف حسین

لندن ۔۔۔ 13 دسمبر2022ئ
 متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ 14، دسمبرپاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جب سرکاری سرپرستی میں کراچی میں قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی کے بے گناہ مہاجروں کا قتل عام کرکے بانیان پاکستان کی قربانیوںپرخط تنسیخ پھیرنے کا گھناؤنا اور شرمناک عمل کیاگیا۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری بیان میں جناب الطاف حسین نے سانحہ قصبہ اورعلیگڑھ کالونی 14دسمبر 1986ء کے شہداء کی 36ویں برسی کے موقع پر شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کے شہیدوں کی قربانیاں ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ 14دسمبر 1986ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، ا س دن جدید وخود کار ہتھیاروں سے مسلح دہشت گردوں نے کراچی کی مہاجر بستیوں قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی پر حملہ کرکے سینکڑوں معصوم مہاجربزرگوں، خواتین، نوجوانوں اوربچوں کا قتل عام کیا ، غریب مہاجروں گھروں کولوٹ کرنذرآتش کیا، خواتین کی عصمت دری کی اور انہیں جلتے ہوئے گھروں میں پھینک کرزندہ جلایا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سفاک دہشت گرد چھ گھنٹوں تک آگ اورخون کی ہولی کھیلتے رہے لیکن شہرمیںموجود فوج ، رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ نے قصبہ کالونی اورعلیگڑھ کالونی کے بے گناہ اورنہتے مہاجروںکوبچانے کیلئے کوئی کردار ادا نہ کیا جواس بات کاثبوت ہے کہ سفاک حملہ آوروںکواس وقت کی فوجی حکومت ، سرکاری ایجنسیوں اورانتظامیہ کی آشیرباد حاصل تھی ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ تین دہائیوں سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود سانحہ علی گڑھ و قصبہ کالونی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اس کے برعکس مہاجروں کے خلاف ہی فوجی آپریشن کیے جاتے رہے جس کاسلسلہ آج بھی جاری ہے۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ علی گڑھ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ تعالی کی ذات پر کامل یقین ہے کہ ہمارے معصوم وبے گناہ شہیدوں کا مقدس لہو رائیگاں نہیں جائے گا اور ہماری تحریک اپنے مقصد میں ضرورکامیاب ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں کیونکہ جو قومیں اپنے شہیدوں کی قربانیوںکو فراموش کردیتی ہیں زمانہ ان قوموںکوفراموش کردیتا ہے۔ انہوں نے تحریک کے کارکنوں سے کہا کہ وہ سانحہ قصبہ کالونی اور علیگڑھ کالونی کے شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں ،شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں اورشہیدوں کے لواحقین کی ہرممکن دلجوئی کریں ، انشاء اللہ تحریک کے شہیدوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ایم کیوایم اپنی منزل پر ضرورپہنچے گی۔

٭٭٭٭٭


1/4/2025 11:45:16 PM