Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محترمہ سائرہ بیگم شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اورتعزیتی اجتماعات کے انعقاد پرمقبوضہ پاکستان سمیت دنیابھر کے فاپرست کارکنان وعوام سے بانی وقائد تحریک الطاف حسین کااظہار تشکر


 محترمہ سائرہ بیگم شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اورتعزیتی اجتماعات کے انعقاد  پرمقبوضہ پاکستان سمیت دنیابھر  کے فاپرست کارکنان وعوام سے بانی وقائد تحریک الطاف حسین کااظہار تشکر
 Posted on: 8/31/2021

محترمہ سائرہ بیگم شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اورتعزیتی اجتماعات کے انعقاد 
پرمقبوضہ پاکستان سمیت دنیابھر  کے فاپرست کارکنان وعوام سے بانی وقائد تحریک الطاف حسین کااظہار تشکر

لندن۔۔۔31،اگست2021
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اپنی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر تعزیتی پیغامات اور تعزیتی اجتماعات کے انعقاد پر دنیابھرکے کارکنان وہمدرد عوام سے دلی تشکر کااظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اپنی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم کے انتقال پر مقبوضہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے آزاد ممالک میں رہنے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان، ماں،بہنوں،بزرگوں اور بچے بچیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری بڑی ہمشیرہ سائرہ بیگم کے انتقال پر مجھے تعزیتی پیغامات بھیجے، آڈیو، وڈیو لاگ کے ذریعے مجھ سے اور میرے خاندان کے افراد سے اظہار تعزیت کیا،ہمارے دکھ میں شرکت کی اورہماراغم بانٹا۔انہوں کہا کہ تحریکی ساتھیوں نے محترمہ سائرہ بیگم کے ایصال ثواب کیلئے مقبوضہ پاکستان میں چھپ چھپا کر تعزیتی اجتماعات منعقد کیے یا انفرادی طور قرآن مجید پڑھ کر سائرہ بیگم کی روح کو بخشا۔اسی طرح اوورسیز ممالک میں مقیم ذمہ داران وکارکنان نے محترمہ سائرہ بیگم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی ، آن لائن تعزیتی اجتماعات کاانعقاد کیا،سوشل میڈیا پر تعزیتی پروگرام کرکے محترمہ سائرہ بیگم کی ناقابل فراموش تحریکی خدمات وکردار اور لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ وفا پرست کارکنان وعوام نے دکھ کی اس گھڑی میں جس طرح میرا اور میرے تمام خاندان والوں کا غم بانٹنے کی کوشش کی اس سے مجھے اور میرے غم زدہ خاندان کوبہت حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفا پرست کارکنان وعوام نے جس طرح میری اور میرے خاندان کے افراد کی دلجوئی کی ہے اس کاشکریہ ادا کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
جناب الطاف حسین نے فردا فردا تمام کارکنان وہمدرد عوام سے دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میری بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ بیگم کے ایصال ثواب کیلئے اللہ تعالی کاجو بھی کلام پڑھا اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے کارکنان وعوام نے اپنے اپنے مذاہب اور عقیدے کے مطابق دعائیں کیں، میں ان سب کا دل کی گہرائی سیشکریہ ادا کرتا ہوں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو اجر عظیم عطا فرمائے، آپ سب کوصحت وتندرستی عطاکرے اور آپ سب کی جملہ پریشانیوں اورمشکلات کو دور فرمائے۔ آمین
جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی تحریک کے ثابت قدم ساتھیوں کے پایہ استقامت میں مزید اضافہ کرے،تمام شہدا کے درجات بلند کرے، لاپتہ ساتھیوں کو بحفاظت بازیاب کرائے، اسیر ساتھیوں کی رہائی کے اسباب  پیدا کرے اوران سب کی قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرکے تحریک کو اپنی منزل مقصود تک پہنچائے۔آمین یارب العالمین
جناب الطاف حسین نے اپنی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیتی پیغامات ارسال کرنے والیسندھی، بلوچ، کشمیری رہنماں، سیاسی اورصحافتی شخصیات سے بھی دلی تشکر کااظہار کیا ہے


9/20/2021 9:29:01 AM