Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 37 ویں برسی منائی گئی


 ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 37 ویں برسی منائی گئی
 Posted on: 12/5/2022

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی والدہ 
 محترمہ خورشیدبیگم کی 37 ویں برسی کے سلسلے میںایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میںقرآن خوانی 
قرآن خوانی میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید، ارکان رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، کارکنوںاورخواتین کی شرکت

لندن…6دسمبر2022ئ
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 37 ویں برسی منائی گئی ۔ اس سلسلے میں لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میںمرحومہ خورشیدبیگم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید، ارکان رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ، کارکنوںاورخواتین نے شرکت کی۔اس موقع محترمہ خورشید بیگم کے حالات زندگی، تحریک کے ابتدائی ایام میں انکے مثالی کردار پر روشنی ڈالی گئی اورانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔جس کے بعدمرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر تحریک کے شہداکی ارواح ، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی، اسیروں کی رہائی ،قائدجناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی ،درازی عمراورتحریک کی کامیابی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 




 














1/4/2025 11:09:26 PM