قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق شہداء ،اسیر و لاپتہ
کارکنان کی لازوال قربانیوں کو کسی صورت رائیگا ںنہیں جانے
دیا جائے گا،رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسین
یہ کہا ں کا انصاف ہے کہ سہاگنوں کو بیو ہ ، بچوں کو یتیم اور بوڑھے والدین کا سہار ا چھین لیاجائے ،کارکنوں کو گرفتار اور جبر اً لاپتہ کرد کیا جائے،ارشد حسین
جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کو بھی
بے دردی سے شہید کیا گیا،ارشد حسین
شہداء ،اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سے گفتگو
نائن زیرو ہماری عزت و آبرو کے تحفظ کا مرکز تھا مگر ظالموں نے نذر آتش
کر کے مسمار کر دیا ،شہداء اسیر ولاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے جذبات
غداربہادرآباد ٹولہ کی الطاف حسین کو بے گھر کرنے کی ساز ش کامیاب نہیں ہوگی
لندن۔۔24نومبر 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین نے ایم کیوایم کے شہید ،اسیر اور لاپتہ کارکنان کے ہل خانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ا نکی خیر ت دریافت کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کارکنان کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک کی تعلیمات کے مطابق ایم کیوایم اپنے شہداء ،اسیر و لاپتہ کارکنان کی لازوال قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی ،ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اوران کے اہل خانہ کو تنہانہیں چھوڑے گی اوران کے دکھ ،درد اور تکلیف میں ہمیشہ ساتھ رہے گی ۔انہوںنے کہا کہ جناب الطاف حسین دن رات فکر مند رہتے ہیں انہیں آپ کے دکھ، درد،کرب کابخوبی انداز ہ ہے کیونکہ جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور جواں سال بھتیجے عارف حسین کو بھی بے دردی سے شہید کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا ں کا انصاف ہے کہ بوڑھے والدین کا سہار اچھین لیا جائے ،سہاگنوں کو بیو ہ اور بچوں کو یتیم کر دیا جائے ،کارکنوں کو گرفتارکر کے جیلو ں میں ڈال دیا جائے اور جبر اً لاپتہ کرکے عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کیا جائے، ان کے گھروں کی خوشیاں چھین لی جائیں، ہر گھر کو ماتم کدہ بنادیا جائے اور قانون بھی حرکت میں نہ آئے اور متاثرہ خاندان کو انصاف تک فراہم نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے بھی دیگر بچوں کی طرح اعلیٰ تعلیم حاصل کریں ان کا مستقبل روشن ہو اور آپ کی پریشانیاں دو ر ہوں اور آپ کے گھر کے چولہے جلتے رہیں۔ارشد حسین نے کہا کہ آپ اپنی پریشانیوں ،مشکلات اور دکھی ہونے کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کے لیے جس طرح دعا کر رہے ہیں ،بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دے رہے ہیں اور تحریک کی کامیابی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں اس پر وہ آپ کے بے حدمشکورو ممنون ہیں وہ ہر لمحہ ہر پل اللہ تعالیٰ کے حضور تمام شہداء حق کی مغفرت ، سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل ،لاپتہ واسیر کارکنان کی بحفاظت اور جلداز جلد بازیابی ورہائی کی دعا کر تے ہیں ۔ اس موقع پر شہداء ،اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اتنی دوُر رہ کر ،مشکل حالات اور وسائل کی عدم دستیابی کے باوجودہمارے کھر کی کفالت کر رہے ہیں،ہمارے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں ایسا تو سگے رشتہ داربھی نہیں کرتے ۔متاثرہ خاند ان نے کہاکہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ جناب الطاف حسین پرجھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں لیکن وہ مہاجرقوم کا مقدمہ ڈٹ کر لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نائن زیرو ہماری عزت و آبرو کے تحفظ کا مرکز تھا مگر ظالموں نے نہ صرف اسے سیل کر دیابلکہ نذر آتش کر کے مسمار کر دیا ہے مگرہمارا اللہ تعالیٰ پر کامل یقین ہے کہ اللہ کی لاٹھی ایک روز ضرور حرکت میں آئے گی اور الطاف حسین کی سربراہی میں مہاجر وںسمیت تما م مظلوموں کو حقوق ملیں گے ۔شہداء اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور مہاجرقو م کے غدار بہادر آباد ٹو لہ نے قائد تحریک کو بے گھر کرنے کیلئے جو پر اپرٹی کیس کیاہے وہ اس ساز ش میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انشاء اللہ جناب الطاف حسین کی ہی کامیابی ہوگی ۔انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،پریشانیوں سے نجات،ہر ناگہانی آفات و سازشی عناصر سے بچائو، پابندیوں کے خاتمے،لندن میںپر اپرٹی کیس او رتحریک کی کامیابی کیلئے دعا بھی کی ۔
٭٭٭٭٭