Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد، ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی شرکت


ایم کیوایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد، ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی شرکت
 Posted on: 11/14/2022
ایم کیوایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد، ایم کیو ایم کینیڈا کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں کی شرکت
ٹورنٹو: بروز ہفتہ
مورخہ : 14نومبر 2022

ایم کیوایم کینیڈا ٹورنٹوچیپٹر کے زیراہتمام مِسی ساگا شہر کے مقامی کمیونٹی ہال میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر ندیم احسان مشیر رابطہ کمیٹی ایم کیوایم، اقبال بہادرجوائنٹ سینٹرل آرگنائزرایم کیوایم کینیڈا، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ایم کیوایم کینیڈا، ٹورنٹو چیپٹر کے زمہ داران و کارکنان کیعلاوہ خواتین، بزرگوں، بچوں اورہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور محفل میں موجود نعت خواں حضرات کی جانب سے حمد باری تعالی اور ہدیہ نعت پیش کی گئیں، بعد ازاں مشہور و معروف ذاکر طارق غوری نے ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت النبی پر گفتگو کی۔

حاضرین محفل نے احمد مجتبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سلام پیش کیا، بعد از سلام  حاضرین محفل میں میلاد کے حوالیسے مٹھائی اور تبرکات تقسیم کی گئیں، محفل کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی صحتیابی، اسیر ساتھیوں کی رہائی، شہدا کی درجات کی بلندی اور تحریک کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شعبہ نشر واشاعت
ایم کیو ایم کینیڈا





https://www.mqm.org/Assets/14-11-2022%20Canada%20Milad/PHOTO-2022-11-21-16-49-19.jpg
 

 




















 

 



















 

 



















1/4/2025 11:05:03 PM