وفاپرست کارکنان و عوام قانونی مقدمات میںبانی و قائدتحریک الطاف حسین اورتحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں
کریں، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
اپنے ظرف وضمیراورشہیدوں کے لہوکاسودا کرنے والے مفاد پرست عناصر نے لندن میں تحریک کے اثاثوںپر دعویٰ کیا ہوا ہے
یہ احسان فراموش عناصراپنے محسن قائد تحریک الطاف حسین کوان کے گھر سے بھی بیدخل کرنے کی شرمناک کوشش میں مصروف ہیں
انشااللہ ،ضمیرفروش عناصر ماضی کی طرح اپنے گھناؤنے مقاصد میں
ناکام ونامراد رہیں گے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی وفاپرست کارکنان وعوام سے دردمندانہ اپیل
لندن۔۔۔18، نومبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنان وہمدرد عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ قانونی مقدمات میںبانی و قائدتحریک جناب الطاف حسین اورتحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے ظرف وضمیراورشہیدوں کے لہوکاسودا کرنے والے مفادپرست عناصر نے لندن میں تحریک کے اثاثوںپر دعویٰ کیا ہوا ہے، یہ احسان فراموش نہ صرف لندن میں موجود تحریک کے اثاثے پر قبضہ کرنے کا ناپاک ارادہ رکھتے ہیں بلکہ اپنے محسن قائد تحریک جناب الطاف حسین کوان کے گھر سے بھی بیدخل کرنے کی شرمناک کوشش میں مصروف ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کو برطانیہ کی عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے وکلائ، رابطہ کمیٹی کے ارکان اور دیگر ذمہ داران اس معاملے میں دن رات قانونی کارروائی میں مصروف ہیں ۔ انشاء اللہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے بے وفائی کرنے اور تحریک کے شہیدوں کے مقدس لہو کاسودا کرنے والے ضمیرفروش عناصر ماضی کی طرح اپنے گھناؤنے مقاصد میں ناکام ونامراد رہیں گے اوراللہ تعالیٰ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایک مرتبہ پھر سرخرو کرے گا۔ رابطہ کمیٹی نے دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں،نوجوان کارکنان وہمدرد عوام اورمعصوم بچوں سے پرزوراپیل کی کہ وہ قانونی مقدمات میںبانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کی کامیابی اور سرخروئی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔
٭٭٭٭٭