Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم غریبوںاورمڈل کلاس کاسمبل ہے۔الطاف حسین


    ایم کیوایم غریبوں اورمڈل کلاس کاسمبل ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/15/2022

 ایم کیوایم غریبوں اورمڈل کلاس کاسمبل ہے۔الطاف حسین
میں فوج یاپنجابیوں کے خلاف نہیں ظلم اورناانصافیوں کے خلاف ہوں 
  میں کسی کاحق چھیننانہیں چاہتابلکہ ایسا منصفانہ نظام چاہتاہوں جس میں مہاجروں سمیت تمام قوموںکومساوی حقوق ملیںاورسب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے
 ایم کیوایم نے پہلی مرتبہ غریبوںاورمڈل کلاس کے نوجوانوںکو اسمبلیوں میں بھیجا…ایم کیوایم نے ملک بھر میں پھیلنا چاہا تو اقتدار مافیانے اسے اپنے لئے خطرہ قراردیا
ایم کیوایم کوپورے ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اس کے خلاف 19جون 1992ء کوفوجی آپریشن شروع کردیاگیا  میں نے ملک کے نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف آواز بلندکی تو مجھے غداراورملک دشمن کہاگیا،میری تقریرپرپابندی لگادی گئی لیکن آج پورے ملک میں تمام لوگ کھل کر وہی بات کہہ رہے ہیں
ہم پاکستان میں ایسا منصفانہ نظام چاہتے ہیںجس میں غریبوںاورمڈل کلاس عوام کوبھی اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجنے کی آزادی ہو، ملک سے اس دہرے نظام تعلیم کاخاتمہ ہو خواتین کوبھی مردوں کے مساوی حقوق حاصل ہوں
قائدتحریک الطاف حسین کا ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام لاس اینجلس میں دعوتِ حلیم سے خطاب

لندن …  15  نومبر2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم غریبوں اور مڈل کلاس کاسمبل ہے، میں فوج یاپنجابیوں کے خلاف نہیں ظلم اور ناانصافیوں کے خلاف ہوں، ناانصافیوں کے خاتمے اور مہاجروںسمیت تمام محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے لئے میری جدوجہد 44 سال سے جاری ہے ، میں کسی کاحق چھیننانہیں چاہتابلکہ ملک میں ایسا منصفانہ نظام چاہتاہوں جس میں مہاجروںسمیت تمام قوموںکوان کے حقوق ملیںاورسب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے یہ بات ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام لاس اینجلس میں دعوتِ حلیم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس اوردیگر شہروں  میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ شرکاء میں مہاجروں کے ساتھ ساتھ مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افرادشامل تھے۔ جناب الطاف حسین نے اجتماع میںمختلف قومیتوںسے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ جس طرح گوشت، مختلف اجناس اورمصالحہ جات کو ملاکرحلیم بنایا جاتاہے جس کاذائقہ مزیدار اور منفردہوتاہے اورہرکھانے والے کومزا دیتاہے اسی طرح مختلف زبانوں اور ثقافتوںسے تعلق رکھنے والے کوایک جگہ یکجا کیا جائے تواس سے یکجہتی اوراتحاد قائم ہوتاہے جو معاشرے میں اتحاد ویگانگت کوفروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری شروع سے یہی جدوجہد رہی ہے کہ مختلف ثقافتوں کویکجاکرکے انہیںآپس میں متحد کردیاجائے تاکہ وہ اپنی اپنی علیحدہ علیحدہ ثقافتی شناخت رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے محبت کریںاورملک کوترقی کی راہ پر ڈالیں۔
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے منشورپرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس نے غریب اورمڈل کلاس سے جنم لیا۔ ایم کیوایم کی قیادت کا کوئی سیاسی بیک گراؤنڈ نہیں تھا، ایم کیوایم پاکستان کی وہ جماعت ہے جس نے ملک کے غریبوںاورمڈل کلاس کوان کے حقوق دینے کی صرف بات نہیں کی بلکہ ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب اورمڈل کلا س سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اورباصلاحیت نوجوانوںکومیرٹ کی بنیاد پرملک کی اسمبلیوں میںمنتخب کرکے بھیجا۔ ایم کیوایم نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں مڈل کلاس انقلاب برپاکرنے کے بعد پورے ملک میں غریبوں،ہاریوں، کسانوں، محنت کشوں، لوئر مڈل کلاس اورمڈل کلاس کاانقلاب برپاکرنے کی جدوجہد کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوںسے وجو د میںآیالیکن بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعدانگریزوںکے ایجنٹ جاگیرداروں، وڈیروںاورسرمایہ داروںنے ملک پر قبضہ کرلیا۔ملک پر برسوںسے یہی دوفیصدبڑے بڑے جاگیردار، وڈیرے، بڑے بڑے سرمایہ دار اورکرپٹ سیاستداں حکومت کررہے ہیںجنہوں نے فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے کرپٹ عناصر کے ساتھ ملکر ایک ایسی مافیا کی شکل اختیاکرلی جس نے اپنے خلاف اٹھنے والی ہرآواز کو طاقت کے ذریعے کچل دیا۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے غریبوںاورمڈل کلاس نوجوانوںکو اسمبلیوں میں بھیجا اور ملک میں کئی دہائیوں سے قائم اس اسٹیٹس کے خلاف آوازاٹھائی اور پورے ملک میں پھیلنا چاہا تو اقتدار مافیانے ایم کیوایم کو اپنے لئے خطرہ قراردیااورایم کیوایم کوپورے ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اس کے خلاف 19جون 1992ء کوفوجی آپریشن شروع 
کردیاگیا جوآج بھی جاری ہے۔ ایم کیوایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنوںکوبیدری سے شہید کردیاگیا، ہم پر طرح طرح کے مظالم کے پہاڑ توڑے گئے۔ میرے ہزاروں ساتھیوں گرفتارکرکے جیلوں میں قید کیاگیا، لاپتہ کیاگیا، جلاوطن کیاگیا، خاندانوں کودربدرکیاگیا، میرے بھائی ،بھتیجے اور بہنوئی کوشہیدکردیاگیا، میرے خاندان کوتتربتر کردیا گیا لیکن میں نے سرینڈرنہیں کیااورملک میں رائج کرپٹ نظام کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک کی طاقتورملٹری اسٹیبلشمنٹ اورخفیہ ایجنسیوں کے کرپٹ عناصر نے ایم کیوایم کوٹکڑے ٹکڑے کرنے کے لئے ایم کیوایم حقیقی، پی ایس پی، ایم کیوایم بہادرآباد، ایم کیوایم پی 
آئی بی بنائی، میری تحریروتقریرپرپابندی عائدکردی گئی جوآج تک برقرار ہے، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو اور دیگردفاترکوسیل کردیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جب میں نے ملک کے نظام میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف آواز بلندکی تواس پر مجھے غداراورملک دشمن کہاگیا، میری تحریر ،تقریر، تصویر حتیٰ کہ میڈیاپر میرانام لینے تک پرپابندی عائد کردی گئی لیکن آج پورے ملک میں تمام لوگ کھل کر کہہ رہے ہیں '' یہ جودہشت گردی ہے …اس کے پیچھے وردی ہے ''۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک نے فوج کی زیادتیوں کے خلاف بات کی تواس کوپنجابیوں کے خلاف قرار دیدیاگیاکیونکہ فوج میں پنجابیوں کی اکثریت ہے ۔ انہو ںنے کہاکہ میں فوج یاپنجابیوں کے خلاف نہیں ظلم اورناانصافیوں کے خلاف ہوں، ناانصافیوں کے خاتمے اورمہاجروںسمیت تمام محروم ومظلوم عوام کے حقوق کے لئے میری جدوجہد 44 سال سے جاری ہے ، میں کسی کاحق چھیننانہیں چاہتابلکہ ملک میں ایسا منصفانہ نظام چاہتا ہوں جس میں مہاجروںسمیت تمام قوموںکوان کے حقوق ملیں،سب کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کیاجائے اورملک میں حقیقی معنوں میں ایک ایساجمہوری نظام رائج کیاجائے جس میں غریبوںاورمڈل کلاس عوام کوبھی اپنے نمائندے اسمبلیوں میں بھیجنے کی آزادی ہو، ملک سے اس دہرے نظام تعلیم کاخاتمہ ہو جس میں امیروں کے بچے تو بڑے بڑے پرائیویٹ اور اعلیٰ معیار کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کریں جبکہ غریبوں، ہاریوں، کسانوں اورمحنت کشوں کے بچوںکے لئے صرف وہ اسکول ہوں جس میں تعلیم کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہ ہوں۔ ہم پاکستان میں ایسانظام چاہتے ہیںجس میں خواتین کوبھی مردوں کے مساوی حقوق حاصل ہوںاور وہ جنسی امتیاز کے بغیرزندگی کے ہرشعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرسکیں اورملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔جناب الطاف حسین نے دعوت حلیم کے انعقاد پر
ایم کیوایم امریکہ لاس اینجلس کے تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا 




























 

1/4/2025 11:06:57 PM