Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹر دعوت حلیم


ایم کیو ایم امریکہ لاس اینجلس چیپٹر دعوت حلیم
 Posted on: 11/9/2022

ایم کیو ایم امریکہ
 لاس اینجلس چیپٹر دعوت حلیم
 


مورخہ چھ نومبر دو ہزار بائیس  بروز اتوار متحدہ قومی موومنٹ امریکہ لاس اینجلس چیپٹر کیلیفورنیا کے زیر اہتمام انتہائی شاندار دعوت حلیم کا انعقاد کیا گیا، 

جس میں رابطہ کمیٹی ممبران ریحان عبادت بھائ، محفوظ حیدری بھائی، عاطف شمیم بھائی، شاہد مصطفی بھائی، سینٹرل آرگنائزر امریکہ مطلوب زیدی بھائ جوائنٹ آرگنائزر یوسف سعید بھائی، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ممبران محب بھائی، شکیل مہاجر بھائ، قیصر علی بھائ، خورشید الحق بھائی، نظام الدین بھائی، عدنان قریشی بھائی، سید احسن بھائ ، عاکف راجپوت بھائ ,سہیل یوسف بھائ جو کہ پروگرام " میری آواز سنو " کے میزبان بھی ہیں سمیت امریکہ بھر سے چیپٹر انچارجز، شکاگوسے حارث عثمانی بھائ ، سن انٹونیو سے اظہار احمد بھائ اٹلانٹا کے جوائنٹ انچارج فرخ بھائ سمیت دیگر کارکنان و ہمدردوں نے شرکت کی۔
لاس اینجلس چیپٹر دہائیوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائ کی طرف سے عوامی دعوت حلیم کا ہر سال انعقاد کرتا ہے، اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا چیپٹر انچارج معراج خان بھائ جوائنٹ انچارجز لطیف بھائی،آصف فاروقی بھائی، کمیٹی ممبران و کارکنان جس میں قدرت بھائ، اسامہ بھائ، نعیم بھائ, نبیل بھائ ،کاشف بھائ سمیت تمام ساتھیوں نے اس پروگرام کو سجانے سنوارنے کے لئے اپنے دن رات ایک کر دیئے۔
مرکزی آئی ٹی ٹیم کے انچارج سید نبیل بھائی، اسامہ بھائی نے کیمرہ، آئی ٹی، 
اور نشر واشاعت کی ذمداری سر انجام دی، آصف بھائی،لطیف بھائی نے حلیم طعام کا انتظام دیکھا قدرت صالح بھائی اور کاشف قریشی بھائی نے مشروبات اور پان اسٹال پر ذمہ داری سر انجام دی۔
پروگرام میں شرکت کے لئے ساتھیوں کی آمد جمعہ سے شروع ہو گئی تھی جن کی آمدورفت، قیام و طعام کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں نے اپنے اپنے کام انتہائی خلوص،محبت اور تندہی سے انجام دیئے۔ہفتہ کی صبح کا ناشتہ جس کا اہتمام کاشف قریشی بھائی نے کیا۔
ہفتہ کے دن ساتھیوں کی قیام گاہ پر رابطہ کمیٹی ارکان نے ایک برین اسٹارمنگ سیشن کا اہتمام کیا جس میں مقامی چیپٹر کے ساتھ ساتھ امریکہ بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی، اس میٹنگ میں رابطہ کمیٹی ارکان نے بہت تفصیل کے ساتھ ساتھیوں کو موجودہ اور آنے والے حالات کے حوالے سے تحریک اور قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائ کی ہدایات اور پالیسی سے آگاہ کیا . اس موقع پر تمام ہی ساتھیوں نے رابطہ کمیٹی سے سوال جواب و اظہار خیال بھی کیا، 
یہ میٹنگ تقریبا 5 گھنٹے جاری رہی، میٹنگ کے دوران رات کے کھانے کا وقفہ بھی لیا گیا جس کا اہتمام لاس اینجلس چیپٹر کے حامد علی بیگ بھائ کی طرف سے کیا گیا 
اتوار کے دن دعوت حلیم کا اہتمام تھا جس میں ساتھیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لاس اینجلس کے مقامی افراد نے بھی شرکت کی۔
دعوت حلیم کا انعقاد لاس اینجلس کے ایک مقامی پارک میں کیا گیا، استقبالیہ راستے پر قائد تحریک کی جانب سے خوش آمدید کا بینر آویزاں کیا گیا، پنڈال میں ہر طرف متحدہ قومی موومنٹ کے پرچم لگانے گئے تھے، قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائ کی قد آدم تصاویر بھی ہر طرف آویزاں کی گئی۔حلیم، مشروبات کے ساتھ ساتھ مہاجروں کی سوغات پان کا بھی اسٹال لگایا گیا، تمام شرکاء محفل نے اس پروگرام میں اپنے خاندانوں کے ساتھ شرکت کی، خواتین نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے اس موقع پر لاس اینجلس چیپٹر کے طرف سے کئے گئے انتظامات کو بہت سراہا۔
اس دعوت کو پروگرام میری آواز سنو کے توسط سے بذریعہ سوشل میڈیا پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا گیا۔
اس پروگرام کی انتہائی خاص بات یہ تھی کہ لندن سے براہ راست قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائ نے حاضرین محفل کے ساتھ خطاب فرمایا، اور عوام میں موجود خواتین اور بچوں سے بات چیت بھی کی ۔
جس وقت قائد تحریک جناب الطاف حسین بھائ کی آمد ہوئی اس وقت کارکنان کے ساتھ ساتھ وہاں موجود عوام کا جوش و خروش بھی دیدنی تھا۔ پنڈال بھائ کی آمد کے ساتھ ہی خوش آمدید خوش آمدید الطاف بھائی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔خواتین، نوجوان، بزرگ بچے سب ہی جوش و خروش کے ساتھ اپنے محبوب قائد کی آمد کا سن کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔
پروگرام کے اختتام پر تمام ذمہ داران و عوام نے لاس اینجلس چیپٹر کے بہترین انتظامات اور نظم و ضبط کی بے انتہا تعریف کی اور یہاں
تک کہاں گیا کہ آج لاس اینجلس میں مکہ چوک اور 90 کا ماحول محسوس کیا گیا۔





































1/4/2025 10:59:04 PM