Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں منصفانہ اور کرپشن سے پاک نظام حکومت اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتاجب تک فرسودہ جاگیردارانہ اور موروثی نظام اور کرپٹ جرنیلوں کی مداخلت کا عمل سرے سے ختم نہیں کردیا جاتا ۔الطاف حسین


پاکستان میں منصفانہ اور کرپشن سے پاک نظام حکومت اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتاجب تک فرسودہ جاگیردارانہ اور موروثی نظام اور کرپٹ جرنیلوں کی مداخلت کا عمل سرے سے ختم نہیں کردیا جاتا ۔الطاف حسین
 Posted on: 10/31/2022
پاکستان میں منصفانہ اور کرپشن سے پاک نظام حکومت اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتاجب تک فرسودہ جاگیردارانہ اور موروثی نظام اور کرپٹ جرنیلوں کی مداخلت کا عمل سرے سے ختم نہیں کردیا جاتا ۔الطاف حسین
اقتدار مافیا اور کرپٹ جرنیلوں نے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے سادہ لوح عوام کو گمراہ کیا
آج عوام کی اکثریت ملک کی تباہی وبربادی کے پیچھے اصل حقائق کوسمجھ چکی ہے
 ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کا اہم وڈیوپیغام

 
لندن…31، اکتوبر2022ء 
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں غیر جانبدارانہ ، منصفانہ اور کرپشن سے پاک نظام حکومت اس وقت تک قائم نہیںہوسکتاجب تک کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ اوربڑے بڑے خاندانوںکے موروثی نظام اور کرپٹ جرنیلوں کی مداخلت کا عمل سرے سے ختم نہیں کردیا جاتا ۔ جناب الطاف حسین نے ان خیالات کااظہار اپنے اہم وڈیوپیغام میں کیا۔ ان کایہ پیغام ان کے ٹک ٹاک اورآفیشل فیس بک پیج کے ساتھ ساتھ ان کے یوٹیوب چینل Revelations with Altaf Hussain  پر نشر کیا گیاجسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہمیں 45 برسوں سے تحریک چلارہا ہوں کہ  جب تک کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، بے لگام سرمایہ دارانہ ، سردارانہ اور انگریزوں کے بنائے گئے بڑے بڑے خاندانوں کے موروثی نظام اور کرپٹ جرنیلوں کی مداخلت کا عمل سرے سے ختم نہیں کردیا جاتا اُس وقت تک نہ حقیقی جمہوریت قائم ہوسکتی ہے نہ ہی میرٹ کانظام قائم ہوسکتا ہے …نہ ہی دہرے نظام تعلیم کا خاتمہ ہوسکتا ہے …نہ ہی امیروغریب کی تفریق ختم ہوسکتی ہے اور نہ ہی کرپٹ جرنیلوں کی سیاست میں مداخلت کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے اس سیاسی فلسفہ کے خلاف اقتدار مافیا اور کرپٹ جرنیلوں نے یک زبان ہوکرپرنٹ اور 
الیکٹرونک میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ اتنا زیادہ اور تیز رفتاری سے کیاکہ جس سے ملک کے سادہ لوح عوام کو گمراہ کیاگیا کہ ''الطاف حسین فوج کے خلاف ہے …انڈین ایجنٹ ہے …دہشت گرد ہے …پنجابیوں ، پشتونوں ، سندھیوں ، بلوچوں اور دیگر قومیتوں کے خلاف ہے''۔ اس کیلئے اسٹیبلشمنٹ نے پنجابی مہاجر، سندھی مہاجر، بلوچ مہاجر اور پختون مہاجر فسادات اور قتل وغارت گری کا باربار گھناؤنا عمل کرایا تاکہ ملک کے سادہ لوح عوام کو گمراہ کیاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ''اتنا جھوٹ بولو اور باربار بولو کہ سچ کا گماں ہونے لگے'' کے مصداق میرے اور ایم کیوایم کے خلاف اتنا زیادہ جھوٹاپروپیگنڈہ کیاگیا کہ ملک کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد میرے اور ایم کیوایم کے اوپر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کو سچ سمجھنے لگی اور اس جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین بھی کرنے لگی مگرمیں نے گزشتہ 30 برسوں سے اپنی جلاوطنی کے باوجود نہ صرف اپنے سیاسی فلسفے کو جاری رکھا بلکہ آج تک جاری رکھا ہواہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یاد رکھئے کہ ہرچیز کا مکافات عمل (KARMA) ضرور ہوتا ہے ،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج پورے ملک کے عوام کی اکثریت ملک کی تباہی وبربادی کے پیچھے اصل حقائق کوسمجھ چکی ہے اورآج ملک کے تمام صوبوںبشمول صوبہ پنجاب کے عوام بھی یہ نعرہ لگارہے ہیں کہ 
''یہ جو دہشت گردی ہے…اس کے پیچھے وردی ہے
یہ  جو  مارا  ماری  ہے … اس کے پیچھے وردی ہے ''
انہوں نے کہاکہ یہ نعرے اب زبان ز د ِعام ہوچکے ہیں اور عوام کی اکثریت خواہ ان کا کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق ہو، یہ کہنے پر مجبور ہے کہ ،
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے 
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
آج پھر مقتل میں قاتل کہہ رہا ہے باربار
آئیں وہ شوق  ِ شہادت جن کے جن کے دل میں ہے 

٭٭٭٭٭



4/23/2024 10:44:05 AM