Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی شرانگیزدھمکی کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام کل بروز ہفتہ لندن میں10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا


  عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی شرانگیزدھمکی کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام کل بروز ہفتہ لندن میں10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 Posted on: 7/9/2021 1

 عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کوڈرون سے نشانہ بنانے کی شرانگیزدھمکی کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام کل بروز ہفتہ لندن میں10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 احتجاجی مظاہرہ دوپہر 2بجے ہوگاجوشام 4بجے تک جاری رہے گا
مظاہرے کے موقع پر وزیر اعظم بورس جانسن کے نام یادداشت بھی پیش کی جائیگی احتجاجی مظاہرے کی کارروائی ایم کیو ایم برطانیہ کے فیس بک پیج MQM United Kingdom کے ذریعے دنیا بھرمیں براہ راست نشر کی جائے گی
مظاہرے کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کی تیاریاں ،پوسٹرزاورپلے کارڈزکااجرائ

لندن… 9 جولائی 2021ئ
پاکستان کے وزیراعظم عمران نیازی کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کو ڈرون حملے کانشانہ بنانے کی شرانگیزدھمکی کے خلاف کل بروزہفتہ  لندن میں برطانوی وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔مظاہرے کے سلسلے میں ایم کیوایم برطانیہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ مظاہرے کی پبلسٹی کے لئے ایم کیوایم یوکے کی جانب سے مختلف پوسٹرزاورپلے کارڈز تیارکئے گئے ہیں جن میں عمران خان کی دھمکی اورقائدتحریک الطاف حسین کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی دھمکی کے خلاف اردو اورانگریزی میں مذمتی کلمات اورنعرے شامل ہیں۔ ہفتہ کو 10ڈاؤننگ اسٹریٹ پر یہ احتجاجی مظاہرہ دوپہر 2بجے ہوگاجوشام 4بجے تک جاری رہے گا۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر وزیراعظم بور س جانسن کے نام ایک یادداشت بھی پیش کی جائے گی اورحکومت برطانیہ کواپنی تشویش سے آگاہ کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے کی کارروائی ایم کیو ایم برطانیہ کے فیس بک پیج MQM United Kingdom کے ذریعے دنیا بھرمیں براہ راست نشر کی جائے گی۔ ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے تمام کارکنان کو ہدایت دی گئی کہ وہ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر حکومت برطانیہ کی جانب سے جاری کی گئی کووڈ ایس او پیز کا لازمی خیال رکھیں۔ 

٭٭٭٭٭


7/27/2021 2:09:01 AM