ایم کیوایم کے سینئرکارکن او ررابطہ کمیٹی کے معاون اطہرعزیز
کی اہلیہ محترمہ ارم عزیز کی سنگین علالت پرایم کیوایم کے
بانی وقائدجناب الطاف حسین کااظہارتشویش
کارکنان وہمدرد عوام محترمہ ارم عزیز کی صحتیابی
کے لئے خصوصی دعاکریں۔ الطاف حسین
لندن … 14 اکتوبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن او ررابطہ کمیٹی کے معاون اطہرعزیزکی اہلیہ محترمہ ارم عزیز کی سخت علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے اطہر عزیزکوفون کرتے ہوئے ان سے ان کی اہلیہ کی علالت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ محترمہ ارم عزیز کوشفائے کاملہ اورمکمل صحت وتندرستی عطافرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے تمام کارکنوںاورہمدردوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوں اوربچوں سے اپیل کی کہ وہ محترمہ ارم عزیز کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعاکریں۔
٭٭٭٭٭