Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثاراحمدپنہور کی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر فوری سماعت کی پٹیشن کوایک بارپھرنہیں سناگیا


ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثاراحمدپنہور کی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر فوری سماعت کی پٹیشن کوایک بارپھرنہیں سناگیا
 Posted on: 9/27/2022
ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثاراحمدپنہور کی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر فوری سماعت کی پٹیشن کوایک بارپھرنہیں سناگیا
نثارپہنور کوحبس بیجا میں رکھنے کے خلاف فوری سماعت کی درخواست 6 نمبر پر تھی    عدالت نے سیریل نمبر 4تک درخواستوں کی سماعت کی اور سیریل نمبر5سے 9 تک کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کرکے 10ویں نمبر سے سماعت شروع کی
 نثارپہنور کی گرفتاری 29اگست کوہوئی تھی، جبری گمشدگی کو 29ر وز ہوچکے ہیں
 
لندن… 27  ستمبر 2022ئ
ایم کیوایم کے سابق رکن قومی وصوبائی اسمبلی نثاراحمدپنہور کی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر فوری سماعت کی پٹیشن کو عدالت میںایک بارپھرنہیں سناگیا۔ یادر ہے کہ نثار احمد پنہور نے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی تحریروتقریراورتصویرکی اشاعت پرعائد غیرآئینی وغیرقانونی پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں 27اگست 2022ء کوایک آئینی پٹیشن دائر کی تھی ۔ اس درخواست کی سماعت 30اگست کوہونی تھی لیکن سماعت سے ایک روز قبل یعنی 30اور29 اگست کی درمیانی شب گلستان جوہر میں واقع ان کے گھر سے رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار کرلیاتھا۔ نثار پہنور کی گرفتاری کے خلاف ان کے بیٹے نے31اگست کو سندھ ہائیکورٹ میں حبس بیجاکی ایک پٹیشن دائر کی تھی جس کانمبر  5059/22 پٹیشن کی ابتدائی سماعت یکم ستمبر کو ہوئی لیکن عدالت نے پولیس وانتظامیہ کے حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کو13 اکتوبر 2022 تک کیلئے ملتوی کردیا۔جس کے بعد فوری سماعت کی درخواست دائر کی گئی جس کی سماعت 9 ستمبر کو ہونی تھی ۔ نثار پہنور کا کیس 11نمبر پر تھا مگر جج نے سیریل نمبر 10تک درخواستیں سنیں اور نثار پہنورکے بارے میں درخواست کی سماعت سے پہلے ہی عدالت کی کارروائی ختم کردی۔ نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف فوری سماعت کی ایک اور درخواست دائر کی گئی جسکی سماعت پیر 26 ستمبر کوہونی تھی۔اس درخواست کا کیس 6نمبر پر تھا مگر عدالت نے سیریل نمبرایک سے 4تک درخواستوں کی سماعت کرنے کے بعد حیرت انگیز طورپر سیریل نمبر5سے 9 تک کی درخواستوں کی سماعت کوملتوی کرتے ہوئے 10ویں نمبر سے درخواستوں کی سماعت کی ۔ اس طرح نثارپنہور کوحبس بیجا میں رکھنے کے خلاف فوری سماعت کی درخواست کوپیرکے روز بھی نہیں سناگیا۔ واضح رہے کہ نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کو 29ر وز ہوچکے ہیں اوراب تک انہیں کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیاگیاہے ۔ 

٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:46:51 PM