Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو نذرآتش کئے جانے، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ


ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو نذرآتش کئے جانے، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر  کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 10/2/2022
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو نذرآتش کئے جانے، کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر
 کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ 
احتجاجی مظاہرے میں رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد رضا، رابطہ کمیٹی کے ایڈوائزر ڈاکٹر ندیم احسان، سی ای سی کے رکن آصف قاضی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرنگ ایم کیوایم کینیڈا اقبال بہادر ، آرگنائزنگ کمیٹی دیگر ذمہ داران وکارکنان کی شرکت 
نائن زیرو کی آتشزدگی کے ذمہ دار رینجرز اور پی پی پی کی حکومت سندھ ہے، 

 انسانی حقوق کی تنظیمیں نائن زیرو کی آتشزدگی کا نوٹس لیں اور نثاراحمد پنہور کو بازیاب کرا یاجائے۔ شاہد رضا
پاکستان کی عدلیہ، سپریم کورٹ اورسندھ ہائی کورٹ کے جج صاحبان راتوں کوعدالتیں کھول کر دیگر قوموں کے افراد کو انصاف مہیا کرتے ہیں قائد تحریک الطاف حسین اوران کے ساتھیوں کو بھی انصاف فراہم کریں، انصاف کے دوہرے نظام کا خاتمہ کریںایڈوائزر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ندیم احسان
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ڈی جی رینجرز اور تمام متعلقہ ادارے نائن زیرو کی آتشزدگی کی تحقیقات اور نثار پنہور کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کریں۔ آصف قاضی
 چاہے جیسے بھی ہوں مہاجر قوم ہمیشہ اپنے محبوب قائد الطاف حسین کے ساتھ ہے ،پوری مہاجر قوم نائن زیرو کو نذر آتش کئے جانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اقبال بہادر

ٹورنٹو…2  اکتوبر 2022ئ
  اکتوبرایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے زیراہتمام ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ المعروف کی ریاستی دہشت گردوں کے ہاتھوں آتشزدگی،کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور سابق رکن اسمبلی نثار پنہور کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ٹورنٹو(مِسی ساگا میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد رضا،  ڈاکٹر ندیم احسان ایڈوائزر رابطہ کمیٹی، آصف قاضی رکن سینٹرل ایکزیگیٹو کمیٹی ایم کیوایم، اقبال بہادر، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، ٹورنٹو چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم، سابق رکن اسمبلی نثاراحمد پنہور کی غیر قانونی گرفتاری، ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیوایم کے مرکزالمعروف نائن زیرو کو ریاستی دہشت گردوں کے ہاتھوں نذر آتش کئے جانے اورکارکنوںکے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی کلمات درج تھے۔ مظاہرین وقفہ وقفہ سے پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور مہاجروں پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف نعرے لگاکراپنے جذبات کااظہارکرتے رہے ۔ 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی شاہد رضا نے کہا کہ نائن زیرو کی آتشزدگی کے ذمہ دار سندھ رینجرز اور پی پی پی کی حکومت سندھ ہے، دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں نائن زیرو کی آتش زدگی کا نوٹس لیں اور نثار احمد پنہور کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ایڈوائزر رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ندیم احسان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ، سپریم کورٹ اورسندھ ہائی کورٹ کے تمام جج صاحبان جس طرح راتوں کوعدالتیں کھول کر دیگر قوموں کے افراد کو انصاف مہیا کرتے ہیں قائد تحریک الطاف حسین اوران کے ساتھیوں کو بھی انصاف فراہم کریں، ظلم و بربریت اور انصاف کے دوہرے نظام کا خاتمہ کریں۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن آصف قاضی نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، ڈی جی رینجرز سندھ اور تمام متعلقہ ادارے نائن زیرو کی آتش زدگی کی تحقیقات اور نثار احمد پنہور کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کریں۔ اقبال بہادر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیوایم کینیڈا نے کہا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں مہاجر قوم ہمیشہ اپنے محبوب قائد جناب الطاف حسین کے ساتھ ہے اور ہم سب نائن زیرو کو تھوڑپھوڑکرتباہ کرنے اورجلانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ایم کیو ایم کینیڈا نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائش گاہ کو ریاستی دہشت گردوں کی جانب سے نذر آتش کئے جانے اور نثار پنہور کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مہاجروں کے خلاف جنگی جرائم بند کئے جائیں۔

٭٭٭٭٭








12/21/2024 6:25:14 AM