Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ حیدرآ باد 30ستمبر 1988ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے۔الطاف حسین


سانحہ حیدرآ باد 30ستمبر 1988ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 9/30/2022
سانحہ حیدرآ باد 30ستمبر 1988ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے۔الطاف حسین
خونریزی آدھے گھنٹے تک جاری رہی لیکن شہریوںکو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوئی پولیس، رینجرز، فوج ، انتظامیہ موجود نہیں تھی

 لندن …  30  ستمبر 2022ئ
 ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سانحہ حیدرآ باد 30ستمبر 1988ء پاکستان کی تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے جوناقابل فراموش ہے۔ سانحہ حیدرآباد کے شہدا کی 34ویں برسی پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 30ستمبر 1988ء پاکستان کی تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے جب مختلف گاڑیوں میں سوار درجنوں مسلح دہشت گردوں نے حیدرآباد شہرکے مختلف علاقوں میں داخل ہوکرمعصوم وبے گناہ شہریوں پراندھادھندفائرنگ کی اور300سے زائدمعصوم و بے گناہ مہاجر نوجوانوں،بزرگوں، خواتین اوربچوںکواپنی گولیوں کانشانہ بناکرشہیدکردیا۔ یہ خونریزی آدھے گھنٹے تک جاری رہی لیکن معصوم شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی پولیس، رینجرز، فوج ، انتظامیہ موجود نہیں تھی۔ آج 34برس گزر جانے کے باوجود بھی سانحہ حیدرآبادکے شہیدوں کے قاتلوں کوسزانہیں دی گئی۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ حیدرآبادکے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوںکی مغفرت فرمائے اوران کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ 
 ٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:44:10 PM