ایم کیوایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے زیراہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی 69 ویں سالگرہ یوم عزم وفا کے طور پر منائی ماورائے عدالت قتل کئیے جانے والےایم کیوایم کے تین کارکنان کوخراج عقیدت پیش کیا گیا
پی پی پی کی سندھ حکومت اور سندھ رینجرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کسی بھی قسم کا ظلم قائد تحریک الطاف حسین اور ان کے وفا پرست ساتھیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا رکن رابطہ کمیٹی، شاہد رضا
تمام تر ظلم و زیادتی اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود پوری مہاجر قوم قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، آصف قاضی
ظالم حکومت وریاستی دہشت گرد چاہے جتنا بھی ظلم کرلیں بہت جلد مظلوموں کی تحریک قائد تحریک الطاف حسین کی سربراہی میں اپنی منزل حاصل کرلیگی جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا، اقبال بہادر
مورخہ : 17 ستمبر 2022
بروز: ہفتہ
ایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے زیراہتمام قائد تحریک الطاف حسین کی 69 ویں سالگرہ یوم عزم وفا کی طور پر منائی گئی جس میں شاہد رضا رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم، آصف قاضی رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ایم کیو ایم، اقبال بہادر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرایم کیوایم کینیڈا، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، ٹورنٹو چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی، اس موقعے پرماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ایم کیوایم کی قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف “90” کو ریاستی دہشت گردوں کے ہاتھوں نذرآتش کئے جانے اور مہاجر قوم پرجاری ظلم وستم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اس موقعے پر رکن رابط کمیٹی شاہد رضا نے ساتھیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج قائد تحریک الطاف حسین کی 69 ویں سالگرہ یوم عزم کے طور پر منا رہے ہیں اورموجودہ حالات کے حوالے سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی دہشت گردوں کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین اورمہاجر تحریک کو ختم کرنے کی سازش بری طرح ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پی پی پی کی سندھ حکومت اور سندھ رینجرز بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اوراب کسی بھی قسم کا ظلم قائد تحریک الطاف حسین اور ان کے وفا پرست ساتھیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔
رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، آصف قاضی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ یوم عزم کی طور پر منا رہیں ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ اپنی آخری سانس تک قائد تحریک الطاف حسین کے سچے وفادار رہینگے، اور آج پوری مہاجر قوم تمام تر ظلم و زیادتی اور ریاستی دہشت گردی کے باوجود قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے۔
اس موقعے پر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم کینیڈا ، اقبال بہادر نے کہا کہ ظالم حکومت وریاستی دہشت گرد چاہے جتنا بھی ظلم کرلیں بہت جلد مظلوموں کی تحریک قائد تحریک الطاف حسین کی سربراہی میں اپنی منزل حاصل کرلیگی۔
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ایم کیو ایم کینیڈا کے اراکین اور ٹورانٹو چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان نےاس بات کا عزم کیا کہ چاہے جتنے ہی مشکل اور کٹھن حالات کیوں نہ ہوں قائد تحریک الطاف حسین کی سربراہی میں جدوجہد جاری رکھیں گیں۔
اس موقعے پرتمام ذمہ داران و کارکنان نے اجتماعی طور پر قائد تحریک الطاف حسین سے اپنی وفا کی تجدید کی اور پروگرام کے اختتام پرقائد تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی صحتیابی، اسیر ساتھیوں کی رہائی اور شہدا۶ کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
شعبہ نشر واشاعت
ایم کیو ایم کینیڈا