Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی برسی پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی


ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی  برسی پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی
 Posted on: 9/16/2022
ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی  برسی پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی 
فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی اور دیگرذمہ داروں کی شرکت۔قائدتحریک نے فاتحہ خوانی کرائی
 ڈاکٹر عمران فاروق شہید ایک سچے وفاپرست تھے جو زندگی کی آخری سانس تک اپنی وفاپر قائم رہے۔الطاف حسین
نہ صرف میں بلکہ تحریک کے تمام کارکنان اورپوری قوم ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکو سلام پیش کرتی ہے ۔ الطاف حسین

لندن  …  16  ستمبر 2022ئ
ایم کیوایم کے شہیدکنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی بارہویں برسی پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں فاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدانقلاب کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ فاتحہ خوانی میںایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ،لندن کے ساتھ ساتھ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اورآسٹریلیا میں موجود اراکین رابطہ کمیٹی ، معاونین اوردیگرذمہ داروں نے آن لائن شرکت کی ۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید ایک سچے وفاپرست تھے جواپنی زندگی کی آخری سانس تک اپنی وفاپر قائم رہے۔وہ شہید انقلاب ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی مشن ومقصد کے لئے قربان کردی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر عمرا ن فاروق شہید تحریک کے وہ سینئرترین رکن اورایم کیوایم کی مرکزی کمیٹی کے وہ واحد رکن تھے جو19جون 1992ء کو شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں قیادت کے کہنے پر روپوش رہے، تمام ریاستی مظالم اورمصائب ومشکلات کا سامنا کیا لیکن آخری سانس تک ا پنے ظرف وضمیر اور نظریہ کا سودا نہیں کیا ۔ ان کی وفاپرستی اورقربانیوں پر نہ صرف میں بلکہ پوری رابطہ کمیٹی سمیت تحریک کے تمام کارکنان، مائیں، بہنیں، بزرگ ،نوجوان اورپوری قوم انہیں سلام اور زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کے ایصال ثواب کے لئے خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کی اورشہید کے لئے فاتحہ 
خوانی کی ۔ انہوں نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیااوران کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ، بچوں اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا۔ 
٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:36:09 PM