Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے 69ویں یوم پیدائش کو یوم عزم کے طورپرمنایاجائے گا


ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے 69ویں یوم پیدائش کو یوم عزم کے طورپرمنایاجائے گا
 Posted on: 9/16/2022

ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے 69ویں یوم پیدائش کو یوم عزم کے طورپرمنایاجائے گا
جناب الطاف حسین نے سیلاب کی تباہ کاریوں، لاپتہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور نائن زیروکوآگ لگانے کے سانحے پرانکی سالگرہ پرکیک کاٹنے یا کسی بھی قسم کی خوشی کی تقریبات منعقدنہ کرنے کی ہدایت کی ہے
یوم عزم کے سلسلے میںکل بروز ہفتہ ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئر میں تقریب ہوگی
 تقریب میں اپنے عزم کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ شہید  کارکنوںکوخراج عقیدت بھی پیش کیاجائے گا 



لندن  …  16  ستمبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے 69ویں یوم پیدائش کو یوم عزم کے طورپرمنایاجائے گا۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر آنے والی تباہی،تین لاپتہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور نائن زیروکوآگ لگائے جانے کے سانحے پران کی سالگرہ پرکیک کاٹنے یاکسی بھی قسم کی خوشی کی تقریبات منعقدنہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قائدتحریک کی ہدایات کی روشنی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے 17ستمبر کویوم عزم کے طورپرمنانے کافیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کل بروز ہفتہ 17ستمبر کوپاکستان اورمختلف ممالک میں ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں کی جانب سے تمام ترریاستی مظالم اورزیادتیوں کے باوجود قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد رہنے اورثابت قدمی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیاجائے گا۔ یوم عزم کے سلسلے میںکل بروز ہفتہ ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن کے علاقے ایجویئر میں واقع واٹلنگ کمیونٹی
 سینٹرمیں ایک تقریب منعقد کی جائے گی ۔ تقریب میں اپنے عزم کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ دوروزقبل شہیدکئے جانے والے لاپتہ کارکنوںکوخراج عقیدت بھی پیش کیاجائے گا۔ 
٭٭٭٭٭ 



1/4/2025 11:30:33 PM