Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت نثارپنہور اور دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے پریٹوریا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے منظم اورکامیاب احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت نثارپنہور اور دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے پریٹوریا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے منظم اورکامیاب احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/8/2022 1
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت نثارپنہور اور دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے پریٹوریا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے منظم اورکامیاب احتجاجی مظاہرہ 
 مظاہرے میں ایم کیوایم کے عہدیداران اورکارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
مظاہرین نثارپنہور کی بازیابی ، انصاف کے حصول اور قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے
 پاکستان میں انصاف اور قانون کا دہرا معیار ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان کوالطاف حسین کا زبردست خراج تحسین

لندن۔۔۔8، ستمبر2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر رکن اور سابق پارلیمنٹرین نثاراحمد پنہور اور دیگر کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف پریٹوریا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھرپوراورمنظم احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں انصاف اور قانون کا دہرا معیار ہے اور غریب عوام کیلئے انصاف کا حصول مشکل ترین ہوچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نثاراحمد پنہور کو 29، اگست 2022ء کی رات ایک بجے گرفتارکیا گیا تاکہ انہیں 30،اگست 2022ء کو میری تحریروتقریر پر عائد پابندی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کی سماعت میں شرکت سے روکاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ نثارپنہور کے صاحبزادوںنے اپنے والد کو حبس بے جا (Habeas Carpus ) میں رکھنے کے خلاف پٹیشن دائر کی تو نہ صر ف انہیں ہراساں کیا گیا اور گرفتارکرنے کی کوشش کی گئی بلکہ عدالت نے حبس بے جا کی سماعت کی تاریخ 45 دن بعدکیلئے مقررکردی گئی جوکہ ناقابل فہم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے نثارپنہور اورایم کیوایم کے دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے بھرپور، منظم اور کامیاب احتجاجی مظاہرہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کے رکن طراوش علی ، ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائز محمد یوسف خان ، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اور مظاہرے میں شریک تمام کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ،ان کی صحت وتندرستی اورحق پرستی کی جدوجہد میںثابت قدم رہنے کی دعائیں بھی کیں۔قبل ازیں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تحت اقوام متحدہ کے دفتر واقع پریٹوریا کے سامنے ایم کیوایم کے رکن نثارپنہور اور دیگر لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں ایم کیوایم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے جناب الطاف حسین کی تصاویر، بینرز اورایم کیوایم کے پرچم اٹھارکھے تھے ۔ شرکاء وقفے وقفے سے نثارپنہور کی بازیابی ، انصاف کے حصول اور جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔
٭٭٭٭٭



1/4/2025 11:07:15 PM