Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معروف مؤرخ اور دانشور پروفیسر مہدی حسن صاحب سے قائد تحریک الطاف حسین کی گفتگو


 معروف مؤرخ اور دانشور پروفیسر مہدی حسن صاحب سے  قائد تحریک الطاف حسین کی گفتگو
 Posted on: 8/1/2021 1
یکم اگست2021ئ
دوپہر12بجے (لندن ٹائم)
معروف مؤرخ اور دانشور پروفیسر مہدی حسن صاحب سے
 قائد تحریک الطاف حسین کی گفتگو
پروفیسر صاحب:
صورتحال بہت بگڑی ہوئی ہے ، ہمارے وزیراعظم کو نہ توصورتحال کا ادراک ہے اورنہ ہی انہیں سیاست کا تجربہ ہے ، پیرنی نے خواب دیکھ کر انہیں وزارت عظمیٰ کی بشارت دی تھی امریکہ کی خواہش ہے کہ انڈیا کوساتھ ملاکر پاکستان کے چائنا کے ساتھ تعلقات ختم ہوجائیں، کیونکہ چائنا سے پاکستان کو بہت سہارا ہے ، ہماری سفارتکاری اچھی نہیں ہے جبکہ چائنا کی پالیسی ہے کہ اور وہ جب سے سیاست میں آیا ہے 1949ء سے اب تک ، چائنا کی پالیسی واضح ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا جبکہ امریکہ دوسرے ممالک میں دخل اندازی کرتا رہا ہے اپنے حواری بناکر۔
امریکہ نے اس وقت انڈیا سے رشتہ بنایا ہوا ہے اور وہ دونوں مل کر چائنا کو آئسولیٹ کرنا چاہ رہے ہیں ، وسط ایشیاء میں چائنا کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ امریکہ کو پسند نہیں ہے ۔امریکہ کی طرف سے وائلنٹ کی شکل نظر نہیں آتی، امریکہ حملہ نہیں کرے گا کیونکہ اس سے امریکہ کو بھی نقصان ہوگا ، چائنا بڑی طاقت ہے اور روس کے وڈرا ہونے کے بعد چائنا ٹارگٹ بناہوا ہے ، چائنا ، پاکستان کے ذریعے سینٹرل ایشیا ء نکلنا چاہتا ہے جوکہ امریکہ اورانڈیا کو پسند نہیں ہے ۔ 
پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اس کی وجہ سے جنگ کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ جنگ جیتنے والے کی بھی کم تباہی نہیں ہوگی ۔ پی ڈی ایم میں کوئی دم خم نہیں ہے نہ ان کا کوئی ایجنڈا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے پاس جتنی رجسٹرڈ جماعتیں ہیں ان میں سے کسی کوعوامی حمایت حاصل نہیں ہے ۔ یہ جماعتیں صرف ایک دوسرے پرالزامات عائد کرتی ہیں اور عوام کی بھلائی ان جماعتوں کے پیش نظر نہیں ہے ۔ 
پاکستان کے حکمراں ،تاریخ کو تاریخ کے بجائے اپنی خواہش کے تابع کرنا چاہتے ہیں، اگر نوجوان نسل کو درست تاریخ پڑھائی جائے تو پاکستان کے 60 سے 70 فیصد مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ قیام پاکستان سے آج کے دن تک تمام تاریخ مسخ شدہ ہے قائد اعظم نے قوم بنانے کی کوشش کی تھی لیکن ہم ایک قوم نہیں بن سکے ۔ 
پاکستان کی موجودہ حکومت ، طالبان کی ہمدرد ہے ، ذاتی خیال ہے کہ اس سے اختلاف کیاجاسکتا ہے کہ افغانستان سے پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبرنہیں آئے گی ، افغانستان نے قیام پاکستان کے دن سے پاکستان کی مخالفت کی ہے ۔
پاکستان ایک ناکام ریاست کی طرف گامزن ہے ۔
Prof. Mehdi Hasan
Cell No. 0092 300 943 2960


1/6/2025 6:28:43 PM