Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نثارپہنور کی جبری گمشدگی اورغیرقانونی طورپرحبس بیجا میں رکھنے کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت 13اکتوبر2022ء تک ملتوی کرناافسوسناک ہے ۔ الطاف حسین


نثارپہنور کی جبری گمشدگی اورغیرقانونی طورپرحبس بیجا میں رکھنے کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت  13اکتوبر2022ء تک ملتوی کرناافسوسناک ہے ۔ الطاف حسین
 Posted on: 9/1/2022 1

نثارپہنور کی جبری گمشدگی اورغیرقانونی طورپرحبس بیجا میں رکھنے کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت  13اکتوبر2022ء تک ملتوی کرناافسوسناک ہے ۔ الطاف حسین
 نوازشریف، شبہازشریف، آصف زرداری، عمران خان کے لئے توعدالتیں رات بارہ بجے کھل جاتی ہیں لیکن نثارپہنور جیسے غریب آدمی انصاف کے لئے تڑپ رہے ہیں
  خدارا غریبوںکوبھی انصاف فراہم کیجئے۔ الطاف حسین

لندن… یکم ستمبر 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثار پہنور کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کرنے کے بجائے ان کی جبری گمشدگی اورانہیں غیرقانونی طورپرحبس بیجا میں پٹیشن کی سماعت 13اکتوبر2022ء تک ملتوی کرنے پر شدید افسوس کااظہارکیاہے۔ جمعرات کوٹک ٹاک پر جاری اپنے وڈیو بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ  نثار پنہور نے 2015ء سے مجھ پرعائد غیرآئینی پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں 27اگست کوآئینی پٹیشن دائرکی تھی جسکی سماعت 30  اگست کو ہونی تھی لیکن سماعت سے ایک روز پہلے ہی انہیںرینجرز نے ان کے گھرسے گرفتارکرلیا۔ان کے اہل خانہ کو ہراساں کیاگیا۔ پٹیشن میں نثارپہنورکے وکیل خالد ممتاز ایڈوکیٹ نے اگلے روز عدالت کی توجہ نثارپہنورکی گرفتاری کی جانب مبذول کرائی اوران کی بازیابی کے لئے سوموٹولینے کی درخواست کی لیکن عدالت نے ان کی درخواست منظورنہیں کی۔ نثارپہنور کے بیٹوںکوبھی سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کرنے کی کوشش کی ۔ نثارپہنورکی جبری گمشدگی اور حبس بیجا میں رکھنے کے خلاف ان کے صاحبزادے نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔ آج اس درخواست کی سماعت ہوئی توان کی فیملی نے بتایاکہ انہیں نثارپہنور کے بارے میں اب تک کچھ پتہ نہیں بتایاجارہاہے ، وہ بہت پریشان ہیںلیکن عدالت نے اس معاملے پر فوری احکامات جاری کرنے کے بجائے 13 اکتوبر تک کے لئے اس درخواست کی سماعت ملتوی کردی ۔ جناب الطاف حسین نے اس پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آخر یہ کیا ہورہاہے ؟ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمدعلی شیخ اورسینئر جج جسٹس سعید کو مؤدبانہ طورپر مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرخدانخواستہ آپ کے گھرکاکوئی فرد اس طرح غائب ہوجاتا اوراس کی بازیابی کیلئے ایساہوتاتو آپ کے دلوںپر کیاگزرتی ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف، شبہاز شریف ، آصف زرداری، عمران خان کیلئے توعدالتیں رات بارہ بجے کھل جاتی ہیں لیکن نثارپہنور جیسے غریب آدمی اور اس کے گھر والے انصاف کیلئے تڑپ رہے ہیں۔آخر غریب کہاں جائے ؟ انہوں نے اپیل کی کہ خدارا غریبوںکوبھی انصاف فراہم کیجئے ۔ انہوں نے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ نثارپنہور کی رہائی کیلئے آن لائن پٹیشن پر سائن کیجئے ۔ 
٭٭٭٭٭
 













12/21/2024 6:43:26 PM