تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس ایڈوکیٹ کی جانب سے بانی وقائد جناب الطاف حسین پر فارن فنڈنگ اور پاکستان کے خلاف سازش کے جھوٹے ، لغو، بے بنیاد اور گمراہ کن الزام کی تردید
گمراہ کن الزام سے نہ صرف قائد تحریک الطاف حسین کی شہرت کو نقصان پہنچایاگیا اور ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح کیے بلکہ دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں کو گمراہ کرنے کی بھی شرمناک کوشش کی گئی ہے
جھوٹے الزام پر قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں، ترجمان ایم کیوایم
لندن۔۔۔2، اگست2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس ایڈوکیٹ کی جانب سے بانی وقائد جناب الطاف حسین پر فارن فنڈنگ اور پاکستان کے خلاف سازش کے جھوٹے ، لغو، بے بنیاد اور گمراہ کن الزام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے بیان میں ایم کیوایم کے ترجمان نے کہاکہ آج 2، اگست 2022ء کوجیو نیوز ٹیلی ویژن میں معروف اینکرحامد میرکے پروگرام'' کیپیٹل ٹاک'' میں تحریک انصاف کے وکیل احمداویس ایڈوکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین پر فارن فنڈنگ کا جھوٹا، بے بنیاد اور گمراہ کن الزام عائد کیا ہے جس کی ایم کیوایم واضح الفاظ میں تردید کرتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ احمد اویس ایڈوکیٹ کے گمراہ کن الزام سے نہ صرف ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی شہرت کو نقصان پہنچایاگیا اور ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے جذبات مجروح کیے بلکہ دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں کو گمراہ کرنے کی بھی شرمناک کوشش کی گئی ہے جس پر ایم کیوایم، قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہے۔
٭٭٭٭٭