ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن باسط علی کے جواں سال کزن خرم حسین کے
انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن سوگواران کے غم میں
برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
لندن ۔۔3 اگست 2021ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن باسط علی کے جواں سال کزن خرم حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے باسط علی سمیت مرحوم کے تمام سوگوارالواحقین سے دلی تعزیت وہمددری کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنا ن آپ کے ساتھ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم خرم حسین کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے،آمین ۔
٭٭٭٭٭