زیارت بلوچستان میں بلوچوں کے قتل کاواقعہ قابل مذمت ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
زیارت میں بلوچوںکے قتل کے واقعہ پر سپریم کورٹ کے ججوں کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیاجائے، بلوچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور تحقیقات کوعوام کے سامنے بھی لایاجائے،الطاف حسین
لندن۔۔۔19، جولائی2022ئ
متحدہ قومی موومٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان کے علاقے زیارت میں متعددبلوچوں کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سرکاری بیانات کے مطابق زیارت میں قتل کیے گئے بلوچوں کو ان کاؤنٹر میں مارا گیا ہے جبکہ مختلف بلوچ تنظیموں کے بیانات کے مطابق مارے گئے افراد میں بہت سے لوگوں کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ان کے گھروں سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیاتھا اور اب انہیں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے بے گناہ بلوچوں کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زیارت میں بلوچوںکے قتل کے واقعہ پر سپریم کورٹ کے ججوں کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیاجائے، اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور تحقیقات کوعوام کے سامنے بھی لایاجائے۔
جناب الطاف حسین نے زیارت میں جاں بحق بلوچوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا بھی اظہارکیا۔
٭٭٭٭٭