جناب الطاف حسین نے ہمیشہ سیاست برائے خدمت کے طور پر کی ہے،رکن رابطہ کمیٹی ارشد حسین
الطا ف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید بیگم اور والد نذیر حسین مرحوم بھی دکھی انسانیت کے جذبہ سے سرشار تھے
لاکھوں روپے مالیت کی امداد ایم کیوایم کے شہداء ،لاپتہ ،اسیر کارکنان کے اہل خانہ اور بلا رنگ و نسل ومذہب ضروتمندوں میں تقسیم کی جاچکی ہے،ارشد حسین
کسی کو دکھی انسانیت کا جذبہ دیکھنا ہے تو جناب الطاف حسین کے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے عمل دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو دیکھے ان سے سبق حاصل کر ے،ارشد حسین
امدادی سرگرمیوں کیلئے اوورسیزیونٹوںبرطانیہ ،امریکہ ،کینیڈا ،آسٹریلیا،سائوتھ افریقہ ،جرمنی ،پرتگال، مڈل اسیٹ ودیگر سے رقم پاکستان بھیجی جارہی ہے،ارشد حسین
لندن ۔۔3مئی 2021ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ سیاست برائے خدمت کے طور پر کی ہے اور ان کا گھرانہ ہمیشہ خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ،اگر کسی کو دکھی انسانیت کا جذبہ دیکھنا ہے تو وہ ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے حقیقت پسندی وعملیت پسندی کے عمل اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو دیکھے ان سے سبق حاصل کر ے اور سیکھے،افسوس کہ خدمت کے مرکز نائن زیرو کو
سیل کر دیا گیا ہے ،ہرسال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں لاکھوں روپے مالیت کی امداد ایم کیوایم کے شہداء ،لاپتہ ،اسیر کارکنان کے اہل خانہ اور بلا رنگ و نسل ومذہب ضروتمندوں میں اب تک تقسیم کی جاچکی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے ۔یہ بات رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین نے وڈیو بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو سوشل میڈیا پر براہ راست نشرکی گئی تھی۔ انہوںنے کہا کہ جناب الطا ف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید بیگم اور والد نذیر حسین مرحوم بھی دکھی انسانیت کے جذبہ سے سرشار تھے وہ ہمیشہ لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوا کرتے اورلو گوں کی خدمت کر کے خوشی محسوس کیا کرتے تھے ،وہی جذبہ جناب الطاف حسین اوردیگر بہن بھائیوں میں بھی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ماضی میں بھی رمضان المبارک میں عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سستے پھلوں اور سبزیوں کے بازار لگایا جاتے تھے جہاں سے عوام باآسانی اپنی ضروت کی چیز یں کم دامو ں حاصل کر لیا کر تے تھے جناب الطاف حسین کی ہدایت پرہرسال کی طرح اس سال بھی ایم کیوایم کے شہداء ،اسیر ، لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ سمیت ضرورتمندوں ،غرباء ،مساکین ،بیوائوں ،یتیموں ،اور سفید پوش افراد کو عید کی خوشیوں میںشریک کرنے کے لئے امدا د کی جارہی ہے اور نقد و راشن گھر گھر پہنچایا جارہاہے جس میںنقد کے علاوہ روز مراہ استعمال کرنے کی اشیاء جس میں آٹا ،چینی دالیں ،چاول،تیل، خشک دودھ ،سوئیاں ،مشروبات،گرم مصالہ ، بسکٹ ،بچوں کا دودھ ،کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں ایم کیوایم کے تمام اوورسیز یونٹوں برطانیہ ،امریکہ ،کینیڈا ،آسٹریلیا،سائوتھ افریقہ ، ،پرتگال، مڈل اسیٹ سمیت پاکستان کے کارکنان اور مخیرحضرات حصہ لے رہے ہیں جس میں ایم کیوایم کے
کارکنان دن رات مصروف عمل ہیں جو شہداء ،اسیر ،لاپتہ کارکنان اور ضروتمندوں میں بلارنگ و نسل و مذہب گھر گھر پہنچارہے ہیں۔انہوںنے ایک واقعہ بتا تے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے ایک لاپتہ کارکن کے گھر جب شعبہ خواتین کی کارکن ان کی والدہ کی خیریت دریافت کرنے پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ ان گھر انتہائی خستہ حال تھا جس کی اطلاع رابطہ کمیٹی کو پہنچائی گئی اور اس کے بارے میں تمام تفصیلا ت جانب الطاف حسین کے گوش گزار کی جس پر جناب الطاف حسین رابطہ کمیٹی پر برہم ہوئے کہ اب تک ان کا گھر تعمیر کیوںنہیں کروایا گیا جس کے بعد فوری طور پر ان کاگھر تعمیر کروایا گیا اس طرح بے شمار واقعات ہیں کہ جس کی تفصیلا ت بتانے میں بہت وقت در کا ر ہے ۔انہوںنے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود ایم کیوایم کے شہدائ،اسیر ،لاپتہ کارکنا ن کے اہل خانہ اور ہمدردوں کی علاج ومعالجہ او ردیگر ضروریات کے کیلئے ماہانہ طور پر مدد کی جارہی اور باقاعدہ ہر مہینے وظیفہ ارسا ل کیا جارہا ہے ۔انہوںنے کہ امدا د کا کام مسلسلہ جاری اور اس سلسلے میں ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹوںبرطانیہ ،امریکہ ،کینیڈا ،آسٹریلیا،سائوتھ افریقہ ،پرتگال،، مڈل اسیٹ ودیگر سے رقم پاکستان بھیجی جارہی ہے جس راش کے پیکٹ اور نقدکے لفافہ بنانے کا کام جاری ہے ۔انہوںنے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ زیادہ سے اس کار خیر میں حصہ لیں اور ضرورتمندوں کی امداد کر یں ۔
٭٭٭٭٭