Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کیا اربوں روپے ناجائز طریقے سے حاصل کرکے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے کسی کرپٹ جنرل کوکسی بھی عدالت سے سزاہوئی؟الطاف حسین ک


  کیا اربوں روپے ناجائز طریقے سے حاصل کرکے بیرون ملک جائیدادیں  بنانے والے کسی کرپٹ جنرل کوکسی بھی عدالت سے سزاہوئی؟الطاف حسین ک
 Posted on: 5/6/2021 1

 کیا اربوں روپے ناجائز طریقے سے حاصل کرکے بیرون ملک جائیدادیں 
بنانے والے کسی کرپٹ جنرل کوکسی بھی عدالت سے سزاہوئی؟الطاف حسین
کیا نیب نے کرپشن ثابت ہونے کے بعد کسی بھی کرپٹ جرنیل کوگرفتار کیا؟
 پاکستان کی 74سالہ تاریخ میں فوج نے کسی دشمن ملک سے محاذآرائی یاباقاعدہ جنگ کرکے دشمن کے کسی علاقہ پر قبضہ کیا جوآج تک جاری ہو؟ 
 کیا پاکستانی جرنیلوںنے کشمیر کوبھارت میں ضم کئے جانے پر شوق شہادت 
کے جذبہ سے سرشار ہوکر بھارت پر چڑھائی کی ؟الطاف حسین
 فوج کے کردار کے بارے میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کے چبھتے ہوئے سوالات

لندن …  6  مئی 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے سوال کیاہے کہ کیا اربوں  روپے ناجائز یعنی حرام طریقے سے حاصل کرکے بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے کسی کرپٹ جنرل یا فوجی جرنیل کوکسی بھی سویلین یافوجی عدالت سے سزاہوئی؟انہوں نے یہ سوال جمعرات کواپنے ٹیوٹ پر پول کے ذریعے فوج کے جرنیلوں کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات میں کیاہے۔اپنے پول میں انہوں نے فوج کی پالیسیوں اور اس کے اقدامات کے بارے میں چند تلخ اورچبھتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں۔ جناب الطاف حسین کے سوالات اس طرح ہیں۔ 
(1)  فوج کے جرنیل بارباریہ کہتے رہے ہیںکہ پاکستان کے بہت سے ممالک دشمن ہیں توآج تک کسی جنرل یالیفٹنٹ  جنرل(5 Star or 4th Star General)  نے پاکستان کی 74سالہ تاریخ میں فوج کے

 بقول کسی دشمن ملک سے محاذآرائی یاباقاعدہ جنگ کرکے دشمن کے کسی علاقہ پر قبضہ کیا جوآج تک جاری ہو؟

( 2 ) کشمیر کے متنازعہ مسئلہ پر وزیراعظم بھارت نریندرمودی کی جانب سے آئین کی شق 370 کوختم کرکے بھارت کے جغرافیہ میں ضم (Annex)کر لیا ہے تو کیا اس کے جواب میں اللہ اکبر کے نعرے لگوانے والے پاکستانی جرنیلوں ، کورکمانڈروں اوربشمول جنرل آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے شوق شہادت کے جذبہ سے سرشار ہوکر بھارت میں ضم (Annex) کیا جانے والا علاقہ واپس اس کے پرانے مقام پرلانے کے لئے کیا  بھارت پر چڑھائی کرکے جامِ شہادت نوش کیا؟

(3)  کیا  پوری جمہوری  دنیا  میں نظام انصاف کے دو طریقے  رائج ہیں ۔ ایک طریقہ سویلین کے لئے اور دوسرا طریقہ فوج کے لئے ؟

(4)  کیاکسی کرپٹ جنرل جس نے اربوں  روپے  ناجائز یعنی حرام طریقے سے حاصل کرکے بیرون ملک جزائر اورکھانے پینے کی  پاپا جونز کی برانچیں کھولیں توکیا ایسا کرنے والے کسی فوجی جرنیل کوکسی بھی سویلین یافوجی عدالت سے سزاہوئی؟

(5)  کیا نیب (NAB)  نے کسی فوجی جرنیل کو کرپشن ثابت ہونے کے بعد اس کرپٹ جرنیل کوگرفتار کیا؟

٭٭٭٭٭


1/6/2025 6:28:12 PM