Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے کی دھمکی پر گہری تشویش سے آگاہ کیا


  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے  کی دھمکی پر گہری تشویش سے آگاہ کیا
 Posted on: 7/13/2021

ایم کیوایم کے وفد کی امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات 
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے 
کی دھمکی پر گہری تشویش سے آگاہ کیا
 بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈیئرکواس مقصد کیلئے ٹاسک دیدیاگیاہے
لندن میں قائم پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات حکام اوران کے اہلکاروں کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کونقصان پہنچانے کیلئے ان کی سرگرمیوںپر نظررکھی جارہی ہے

واشنگٹن …  13  جولائی 2021ئ
ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک وفد نے امریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کی اورانہیں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کوڈرون حملے کانشانہ بنانے کی دھمکی پر اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا۔ وفد میں ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر مطلوب زیدی اوررکن آرگنائزنگ کمیٹی ریحان عبادت شامل تھے ۔ ایم کیوایم کے وفد نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام کوآگاہ کیاکہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے فلور پر جناب الطاف حسین کوبرطانیہ میں ڈرون سے نشانہ بنانے کی بات کی ہے جس سے یہ بات باقاعدہ طورپرثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان کی حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ جناب الطاف حسین کوقتل کرنے کاارادہ رکھتی ہے اوراس کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ بعض میڈیا پر یہ رپورٹ بھی آگئی ہیں کہ آئی ایس آئی کے ایک بریگیڈیئرکواس مقصد کے لئے ٹاسک دیدیاگیاہے اورلندن میں قائم پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات حکام اوران کے اہلکاروں کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کونقصان پہنچانے کے لئے ان کی سرگرمیوںپر نظررکھی جارہی ہے ۔ ایم کیو ایم کے وفد نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام کوبتایاکہ ان اطلاعات کے سامنے آنے پرامریکہ، پاکستان، برطانیہ اوردیگرممالک میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوںمیں سخت تشویش پائی جاتی ہے اوروہ اس پر احتجاجی مظاہروںکے ذریعے اپنی تشویش اورجذبات کااظہار کررہے ہیں ۔ وفدنے امریکی حکومت سے اپیل کی کہ وہ قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف پاکستان کی حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بنائے گئے گھناؤنے منصوبوںاوروزیراعظم عمران خان کے اعلان کاسخت نوٹس لے اوراس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ 
ایم کیوایم کے وفد نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام کوایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن ، گزشتہ دنوں سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں کے واقعات، جناب الطاف حسین پرمیڈیامیں عائد پابندی اورریاستی جبروستم کی تفصیلات اوراس حوالے سے اپنی تشویش سے بھی آگاہ کیا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے تفصیلات کونہایت توجہ سے سنااور ایم کیوایم کے وفد کویقین دلایاکہ وہ اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کریںگے۔ 

٭٭٭٭٭ 


1/6/2025 6:38:35 PM