ایم کیوایم پنجاب تحصیل حاصل پور کے سابق سینئر نائب صدر میاں اسلم کھرل ، ان کی اہلیہ نسیم اسلم اور لیاقت آباد کے شہید کارکن عبدالستار کی اہلیہ محترمہ پروین کے انتقال پربانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے
غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
لندن۔۔19جولائی 2021ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجاب تحصیل حاصل پور کے سابق سینئر نائب صدر میاں اسلم کھرل ، ان کی اہلیہ نسیم اسلم اور ایم کیوایم لیاقت آباد کے شہید کارکن عبدالستار کی اہلیہ محترمہ پروین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں اسلم کھرل مرحوم ، نسیم اسلم مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔آمین
٭٭٭٭٭