ایم کیوایم ڈربن چیپٹر کے انچارج رضی بھائی کی علالت پر
قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتشویش
وفاپرست کارکنان وعوام ، رضی بھائی کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔20، جولائی 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے انچارج رضی بھائی کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیا ہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوان کارکنان و ہمدرد عوام سے اپیل کی کہ وہ رضی بھائی کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعا کریں۔
٭٭٭٭٭