'' اے پی ایم ایس او '' کا44واں یوم تاسیس ہفتہ 11جون
کو پاکستان سمیت دنیابھرمیں منایاجائے گا
ایم کیوایم کے زیراہتمام مختلف تقریبات منعقد کی جائیںگی
اے پی ایم ایس او کے 44ویں یوم تاسیس کامرکزی اجتماع ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہفتہ 11جون کولندن کے علاقے ایجویئر میں واقع کیننز کمیونٹی ہال میں منعقد کیاجائے گا
لندن … 8 جون2022ئ
'' اے پی ایم ایس او '' کا44واں یوم تاسیس ہفتہ 11جون کو پاکستان سمیت دنیابھرمیں منایاجائے گا۔ اس سلسلے میںایم کیوایم کے زیراہتمام مختلف اجتماعات اورتقریبات منعقد کی جائیںگی ۔ اے پی ایم ایس او کے 44ویں یوم تاسیس کے سلسلے کامرکزی اجتماع ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہفتہ 11جون کولندن کے علاقے ایجویئر میں واقع کیننز کمیونٹی ہال میں منعقد کیاجائے گا۔ ایم کیوایم یوکے کی جانب سے یوم تاسیس کے اجتماع کی تیاریاںشروع کردی گئی ہیں۔ دیگر اوورسیزیونٹوں کی جانب سے بھی اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقاریب منعقد کی جائیںگی اورتحریک کی 44سالہ جدوجہد پر روشنی ڈالی جائے گی۔
٭٭٭٭٭