Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے تمام شہروں کے عوام 26جون کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 سندھ کے تمام شہروں کے عوام 26جون کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/25/2022

سندھ کے تمام شہروں کے عوام 26جون کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 ایم کیوایم کے ہاتھ پیرباندھ دیے گئے ہیں، اسکی   سرگرمیوں پر پابندی ہے، ایسے الیکشن میں کیسے حصہ لیا جاسکتا ہے  
ایسے الیکشن میں حصہ لینا غیرجمہوری عمل کوتقویت دینے کے مترادف ہوگا۔رابطہ کمیٹی

لندن  … 25  جون 2022 ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کے تمام شہروں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 26جون کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔اپنے بیان میںرابطہ کمیٹی نے کہاکہ بلدیاتی ایوان جمہوری نظام کی بنیاد ہوتے ہیں اورجمہوریت کاتقاضہ ہوتاہے کہ تمام سیاسی جماعتوںکو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہو، سیاسی سرگرمیوں کی آزادی ہو لیکن ایم کیوایم جو سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے اس کی سیاسی سرگرمیوںجلسوں، جلوسوں پرپابندی عائد ہے ،حتیٰ کہ اس کوفاتحہ خوانی اورقرآن خوانی تک کرنے کی اجازت نہیں ہے،   اس کامرکز نائن زیرو سیل ہے، ایم کیوایم کے ہاتھ پیر باندھ دیے گئے ہیں،جوانتخابات ایم کیوایم کے ہاتھ پیرباندھ کر کرائے جارہے ہوںاس میں کیسے حصہ لیاجاسکتاہے،ایسے الیکشن میں حصہ لینا غیرجمہوری عمل کوتقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ لہٰذا عوام ان بلدیاتی الیکشن کابائیکاٹ کریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ویسے بھی بلدیاتی انتخابات میں وہ لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے تحریک سے بیوفائی کی اور شہیدوں کے لہواورعوام کے ووٹوں کاسوداکیا۔ اس کے علاوہ وہ سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں عوام کے مسائل سے نہیں اپنے اقتداراورمفادات سے غرض ہے۔ ایسے لوگوں کوووٹ دینے سے بہتر ہے کہ ان بلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کیاجائے ۔ 
٭٭٭٭٭



1/6/2025 6:37:55 PM