Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اوورسیزکینیڈا کی تنظیم نو، مسعود حسن سینٹرل آرگنائزر اوراقبال بہادر جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرہوںگے


 Posted on: 12/29/2020

ایم کیوایم اوورسیزکینیڈا کی تنظیم نو، مسعود حسن سینٹرل آرگنائزر اوراقبال بہادر
 جوائنٹ سینٹرل آرگنائزرہوںگے 
  تحریک کے سینئر کارکن محمدایوب خان کو فائنانس سیکریٹری برقراررکھاگیاہے
 شکیل اعظم ، سید محمدذکی ، شبیرہاشمی ، اطہرعلی اورمعیزمحسن کینیڈا کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوںگے
 فیصلے کااعلان کنوینر طارق جاوید نے ایم کیوایم کینیڈاکے جنرل ورکرزاجلاس میں کیا
ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق 
 ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے کارکنان آزمائش کے اس دورمیں تحریک کے کام کوجس طرح جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔ طار ق جاوید 
 قائدتحریک الطاف حسین کو اپنے وفاپرست اورپرعزم کارکنوںپر ناز ہے ۔ طار ق جاوید 

لندن  …  29 دسمبر  2020ئ
ایم کیوایم اوورسیزکینیڈا کی تنظیم نوکردی گئی ہے جس کے مطابق تحریک کے سینئر کارکن اورکینیڈا کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر مسعود حسن کو کینیڈا کاسینٹرل آرگنائزر اوراقبال بہادر کوجوائنٹ سینٹرل آرگنائزر مقرر کیاگیاہے جبکہ تحریک کے سینئر کارکن محمدایوب خان کو فائنانس سیکریٹری برقراررکھاگیاہے ۔رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کااعلان ایم کیو ایم کے کنوینر طارق جاوید نے ایم کیوایم کینیڈاکے جنرل ورکرزاجلاس میں کیا۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق شکیل اعظم ، سید محمد ذکی ، شبیرہاشمی ، اطہرعلی اورمعیزمحسن کینیڈا کی نئی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوںگے۔ ایم کیو ایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر طارق جاوید نے کہاکہ ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے کارکنان آزمائش کے اس دور میں تمام تر مصائب اور مشکلات کے باوجود تحریک کے کام کوجس طرح جاری رکھے ہوئے ہیں وہ قابل تحسین ہے ، قائدتحریک الطاف حسین کو اپنے سچے وفاپرست اورپرعزم کارکنوںپر بہت ناز ہے ۔ طار ق جاوید نے ایم کیوایم کینیڈا کے آرگنائزر سمیت تمام ذمہ داروںاور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کوان کی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی اوران پر زوردیا کہ وہ آپس میں باہمی مشاورت اورکوآرڈی نیشن کے ذریعے کینیڈامیں تحریک کے کام کومزید منظم کریںاوراسے مزید بہتربنانے کے لئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔ جنرل ورکرزاجلاس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی، ارشد حسین، سفیان یوسف ، منظوراحمد، سابق کنوینر ڈاکٹرندیم احسان، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہد مصطفےٰ، شاہد رضااورآصف قاضی بھی شریک تھے۔ 

٭٭٭٭٭



1/6/2025 6:14:01 PM