Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے متنازعہ نتائج کوجاری کرنے کا فیصلہ کھلی کراچی دشمنی ہے۔طارق جاوید، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
Posted on: 12/24/2020
وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے متنازعہ نتائج کوجاری کرنے کا فیصلہ
کھلی کراچی دشمنی ہے۔طارق جاوید، اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی کی آبادی ہرلحاظ سے3 کروڑ سے زائد ہے لیکن مردم شماری میں کراچی کی
اصل آبادی کوماضی کی طرح ایک بارپھر آدھا کردیاگیاہے
کراچی کی آبادی کو سازش کے تحت آدھاکردکے اہل کراچی کوآباد ی کے تناسب
سے ان کے نمائندگی کے حق اورتمام بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے
کراچی دشمن فیصلہ واپس لیاجائے، جعلی مردم شماری کے نتائج کومنسوخ کیاجائے
کراچی میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ مردم شماری کرائی جائے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی کامطالبہ
لندن … 24 دسمبر 2020ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے متنازعہ نتائج کوجاری کرنے کے فیصلے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کوکھلی کراچی دشمنی قراردیاہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں خصوصاًکراچی کے ساتھ ماضی میں بھی متعصبانہ رویہ اختیارکیاگیاہے اورکراچی دشمن ارباب اختیار کی طے شدہ پالیسی کے تحت بھٹودورحکومت میں بھی کراچی کی آبادی کوایک سازش کے تحت
آدھاکرکے دکھایاگیا، اسی پالیسی کے تحت بعد میں ہونے والی مردم شماری میں بھی کراچی کی آبادی کوہمیشہ اس کی اصل آبادی سے کم کرکے دکھایاجاتارہاہے ۔ اسی کراچی دشمن پالیسی کے تحت کراچی کی اصل آبادی کے اعدادوشمارکومنظرعام پر آنے سے روکنے کے لئے 2011ء میں ہونے والی خانہ شماری کے نتائج کومنسوخ کردیاگیاتھا۔آج کراچی کی آبادی ہرلحاظ سے3 کروڑ سے زائد ہے لیکن اس مردم شماری میں بھی کراچی کی اصل آبادی کوماضی کی طرح ایک بارپھر آدھا کردیاگیاہے۔اس مردم شماری کے نتائج کوتمام غیرجانبدارادارے بھی مستردکرچکے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے اس بوگس مردم شماری کے نتائج کوجاری کرنے کافیصلہ کیا ہے جوکسی بھی طرح قبول نہیں کیاجاسکتا۔ طارق جاویدا وراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جعلی مردم شماری کے ذریعے کراچی کی آبادی کوجان بوجھ کرآدھاکرکے اہل کراچی کوآباد ی کے تناسب سے ان کے نمائندگی کے حق اورتمام بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے جوسراسرکراچی دشمنی ہے ۔ کنوینر طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ یہ کراچی دشمن فیصلہ واپس لیاجائے، جعلی مردم شماری کے نتائج کومنسوخ کیاجائے اورکراچی میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ مردم شماری کرائی جائے ۔
٭٭٭٭٭
9/12/2025 12:54:07 PM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us