Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کینیڈا کے شہرٹورنٹومیںبلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
Posted on: 12/21/2020
کینیڈا کے شہرٹورنٹومیں بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ الطاف حسین
کریمہ بلوچ کل بروز اتوار سے غائب تھیں اور آج ان کی لاش ملی ہے
کریمہ بلوچ کا بہیمانہ قتل بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کوکچلنے کی ظالمانہ کارروائیوں کاحصہ ہے جس کادائرہ اب بیرون ممالک تک پھیل گیاہے۔الطاف حسین
کریمہ مہراب بلوچ کے اغوااوربہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوںکو فی الفور گرفتارکیاجائے ۔ کینیڈاکی حکومت سے قائدتحریک الطاف حسین کی اپیل
کریمہ بلوچ شہید کے اہل خانہ اور تمام بلوچ حریت پسندوں کے غم میں برابرکاشریک ہوں۔ الطاف حسین
لندن … 21 دسمبر 2020ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کینیڈا کے شہرٹورنٹومیںبلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن اور بلوچ حقوق کی سرگرم کارکن کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کریمہ بلوچ کل بروز اتوار کی سہ پہر 3بجے سے غائب تھیں اورپولیس ان کی گمشدگی کی رپورٹ پر ان کو تلاش کررہی تھی کہ آج ان کی لاش ملی ہے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے بھی کی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کریمہ بلوچ کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ قتل بلوچوں کی آزادی کی جدوجہد کوکچلنے کے لئے کی جانے والی ظالمانہ کارروائیوں کاحصہ ہے جس کادائرہ اب پاکستان سے باہرنکل کر بیرون ممالک تک پھیل گیاہے۔اسی طرح اسی سال مارچ کے مہینے میں سوئیڈن میں بھی ایک بلوچ صحافی ساجد حسن کوبھی اغواکرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ ان کی بھی تشددزدہ لاش وہاں ایک دریا کے کنارے سے پائی گئی تھی اورآج ایک بلوچ بیٹی کریمہ مہراب بلوچ کواغواکرکے قتل کردیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب الطاف حسین نے کینیڈا کی حکومت سے اپیل کی کہ کریمہ مہراب بلوچ کے اغوااوربہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اورقاتلوںکو فی الفور گرفتارکیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کریمہ مہراب بلوچ کے بہیمانہ قتل پر شہید کے اہل خانہ اوربلوچ حقوق کے لئے جہدوجہد کرنے والے تمام حریت پسندوں سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ پر میں اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ کریمہ بلوچ شہید کے درجات بلند کرے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کے قاتلوں پر اللہ کاعذاب ناز ل کرے۔
1/6/2025 6:30:23 PM
کسی صحافی یااینکر نےمہاجروں پر ڈھائے گئے مظالم کا زکر نہیں کیا.الطاف ح
...
06 Jan 2025
میں حق اورسچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا اور عوام کواصل حقائق سے آگاہ کر
...
05 Jan 2025
کراچی انٹربورڈکے نتائج فی الفورکالعدم قراردیئے جائیں ایم کیوایم رابطہ
...
04 Jan 2025
ڈی جی ISPRلیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری صاحب! فوج نے اب تک ان کے خلاف
...
04 Jan 2025
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی
...
03 Jan 2025
ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم او
...
29 Dec 2024
بینظیربھٹوکے قتل کے بعد تین روز تک قتل وغارتگری اوردہشت گردی کاجو بازا
...
29 Dec 2024
شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف
...
25 Dec 2024
عوام ظالمو ں کے سہولت کار نام نہاد مفتیان اور علما کابائیکاٹ کریں. الط
...
24 Dec 2024
عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم
...
24 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us