Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہد اکے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے عزیزآباد کے علاقے کوسیل کردیاگیا
Posted on: 12/9/2020
ایم کیوایم کے زیراہتمام یوم شہد اکے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے عزیزآباد کے علاقے کوسیل کردیاگیا
یادگارشہدا اورشہداقبرستان جانے والے تمام راستوں پر پولیس ، رینجرزاورسرکار ی ایجنسیوں کی
بھاری نفری تعینات کردی گئی، کسی بھی فرد کو علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا
پولیس ورینجرزکی جانب سے عزیزآباد کی دکانوںکوجبراًبندکرادیاگیا،دکانداروں کو کھلی دھمکیاں دی گئیں
لندن … 9 دسمبر 2020ئ
ایم کیوایم کے زیراہتمام منائے جانے والے یوم شہد اکے موقع پر آج کراچی میں پولیس ورینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزیزآباد کے پورے علاقے کوسیل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرسال ایم کیوایم کی جانب سے اپنے شہیدوںکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم شہدامنایاجاتاہے اورشہیدوںکی یادگارپر پھول چڑھائے جاتے ہیںاورفاتحہ خوانی کی جاتی ہے ۔ تاہم 22 اگست 2016ء سے ایم کیوایم کے خلاف جاری بدترین ریاستی آپریشن کی وجہ سے یوم شہدا منانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور9 دسمبر سے پہلے ہی لوگوںکو شہدا کی یادگارپر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ گزشتہ تین سالوںکی طرح اس مرتبہ بھی 8دسمبر سے پولیس ورینجرزکی جانب سے عزیزآباد کی دکانوںکوجبراًبندکرادیاگیااوردکانداروں کو کھلی دھمکیاں دی گئیں کہ اگر انہوں نے دکان کھولی تودکان کوہمیشہ کیلئے سیل کردیاجائے گااوردکانیں کھولنے والے کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا جائے گا۔ آج صبح سے ہی انتظامیہ کی جانب سے یادگارشہداجانے والی تمام سڑکوں، گلیوںاور راستوں کو بسیں، ٹینکرزاوررکاوٹیںکھڑی کرکے سیل کردیاگیا ۔پولیس ، رینجرزاورسرکار ی ایجنسیوں کی بھاری نفری علاقے کے تمام راستوںپر تعینات کردی گئی ۔سرکاری اہلکاروں نے عزیزآباد کے علاقے میں جانے والوں کے شناختی کارڈچیک کئے ، عوام کوہراساں کیااورعلاقہ مکینوں تک کواپنے گھروںپر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عزیزآباد کی طرح قریبی علاقے یاسین آباد میں واقع شہداقبرستان جانے والے راستوںکوبھی بندکردیا گیا۔ پولیس ، رینجرزاورسرکار ی ایجنسیوں نے یادگار شہدااورشہداقبرستان جانے والے کسی بھی فرد کو علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اس ساری صورتحال کی وجہ سے علاقے میں رات گئے تک کرفیوںکاسماں تھا۔
یوم شہداکے موقع پر یادگارشہداجانے والے تمام راستوںکوانتظامیہ کی جانب سے سیل کرنااورلوگوںکوفاتحہ پڑھنے سے روکنا سراسر ظلم ہے ۔طارق جاوید
تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوجلسے جلوس ،مظاہروںاورہرقسم کی سیاسی سرگرمیوںکی آزادی
ہے لیکن ہمیںاپنے شہیدوںکی یادگارپر فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں
اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی ادارے انسانی حقوق کی ان بدترین خلاف ورزیوںکافوی نوٹس لیںاوران مظالم کوبند کرانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ طارق جاوید
لندن … 9 دسمبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید نے یوم شہداکے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیزآباد میں یادگارشہداجانے والے تمام راستوںاورگلیوںکوانتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایم کیوایم گزشتہ کئی برسوں سے یوم شہدامنارہی ہے، اس روزشہداء کے لواحقین، ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردجناح گراؤنڈعزیزآباد میں واقع یادگار شہدا پر حاظری دیتے ہیں، پھول چڑھاتے ہیںاور شہیدوںکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں اورانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح شہداء قبرستان جاکروہاں بھی پھول چڑھاتے ہیں اورفاتحہ خوانی کرتے ہیں لیکن 2016ء سے ایم کیوایم کی نہ صرف سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس کے کارکنان وعوام اورشہداء کے لواحقین کواپنے شہیدوں کی یادگاراورشہداقبرستان پر جاکر فاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں ہے ، 2016ء سے ہرسال 8دسمبرسے ہی پولیس ورینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزیزآباد کے پورے علاقے کوسیل کردیاجاتاہے اورکسی کوبھی شہدا کی یادگارپر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس مرتبہ بھی 8دسمبر
سے عزیزآباد کی دکانوںکوجبراًبندکرادیاگیااورآج صبح سے ہی انتظامیہ کی جانب سے یادگارشہداجانے والی تمام سڑکوں، گلیوںاور راستوں کو بسوں، ٹینکروںاوررکاوٹیںکھڑی کرکے سیل کردیاگیا ، اسی طرح یاسین آباد میں واقع شہداقبرستان جانے والے راستوںکوبھی بندکردیا گیا، پولیس ، رینجرزاورسرکار ی ایجنسیوں نے یادگارشہدا اور شہدا قبرستان جانے والے عوام کوہراساں کیااورکسی کوبھی علاقے میں داخل نہیں ہونے دیا۔ طارق جاوید نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کوجلسے جلوس ،مظاہروںاورہرقسم کی سیاسی سرگرمیوںکی آزادی ہے لیکن ہمارے لوگوںکواپنے شہیدوںکی یادگارپر پھول چڑھانے اورقبروںپرفاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں ہے ۔ ایک اسلامی جمہوریہ ہونے کے دعویدار ملک میں لوگوںکوفاتحہ خوانی تک سے روکنا سراسر ظلم ہے ۔ طارق جاوید نے اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے ملکی وبین الاقوامی اداروںسے اپیل کی کہ وہ کراچی میں انسانی حقوق کی ان بدترین خلاف ورزیوںکافوی نوٹس لیںاوران مظالم کوبند کرانے کے لئے عملی اقدامات کریں
٭٭٭٭٭
1/6/2025 6:22:40 PM
کسی صحافی یااینکر نےمہاجروں پر ڈھائے گئے مظالم کا زکر نہیں کیا.الطاف ح
...
06 Jan 2025
میں حق اورسچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا اور عوام کواصل حقائق سے آگاہ کر
...
05 Jan 2025
کراچی انٹربورڈکے نتائج فی الفورکالعدم قراردیئے جائیں ایم کیوایم رابطہ
...
04 Jan 2025
ڈی جی ISPRلیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری صاحب! فوج نے اب تک ان کے خلاف
...
04 Jan 2025
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی
...
03 Jan 2025
ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم او
...
29 Dec 2024
بینظیربھٹوکے قتل کے بعد تین روز تک قتل وغارتگری اوردہشت گردی کاجو بازا
...
29 Dec 2024
شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف
...
25 Dec 2024
عوام ظالمو ں کے سہولت کار نام نہاد مفتیان اور علما کابائیکاٹ کریں. الط
...
24 Dec 2024
عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم
...
24 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us