ایم کیوایم نواب شاہ زون کے کارکن طارق خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر
قائد تحریک الطاف حسین کااظہار تعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان،سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
لندن۔۔۔30 ، نومبر2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نواب شاہ زون یونٹ 8-A کے کارکن محمد طارق خان کی ہمشیرہ اور یونٹ 3-A کے کارکن محمد عدنان خان کی ممانی محترمہ زیب النساء کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورسوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ، مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اورسوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔ (آمین ثمہ آمین)
٭٭٭٭٭