ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کاایم کیوایم امریکہ کے کارکن آصف سلیمان
کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار
لندن … 22 نومبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم امریکہ کے سینئرکارکن آصف سلیمان کی اہلیہ سبین سلیمان کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین آصف سلیمان اورانکے تمام اہل خانہ سے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ سبین سلیمان کی مغفرت فرمائے ، انہیںجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے۔
٭٭٭٭٭