مسلم لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف کی والدہ اورمریم نوازکی دادی محترمہ
شمیم اخترکے انتقال پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا اظہارتعزیت
دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے غم میںبرابرکاشریک ہوں۔ الطاف حسین
لندن … 22 نومبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف اورمسلم لیگ کے صدرمیاں شہباز کی والدہ اورمریم نوازکی دادی محترمہ شمیم اخترکے انتقال پر دلی افسوس کا اظہارکیاہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ میں دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے غم میںبرابرکاشریک ہوں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ شمیم اختر کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردو س میں جگہ دے اورشریف خاندان کے تمام افراد کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرجمیل عطافرمائے۔
٭٭٭٭٭