Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھی اورمہاجر دونوں ملکر ہی سندھ کووفاق کی غلامی سے آزادی دلاسکتے ہیں۔ الطاف حسین


 Posted on: 11/13/2020
سندھی اورمہاجر دونوں ملکر ہی سندھ کووفاق کی غلامی سے آزادی دلاسکتے ہیں۔ الطاف حسین
سائیں جی ایم سید مرحوم کابھی یہی مؤقف تھا
علیحدہ علیحدہ رہ کرسندھ کووفاق کی غلامی سے آزاد نہیں کرایاجاسکتا۔الطاف حسین 
سندھ دشمن عناصر نے سندھیوںاورمہاجروںکو لڑانے کی سازشوں کوتیزسے تیز تر کردیاہے
اوورسیز میں رہنے والے ایم کیوایم کے تمام کارکنوںکومزیدفعال ہوناہوگا
میں آج بھی بڑی سے بڑی مشکل سہنے اورہرقربانی دینے کے لئے تیارہوں
 پاکستان میں جومائیں بہنیں، بزرگ، نوجوان، millennial اورطلبہ وطالبات انتہائی مشکل ، نامساعد اورکڑے حالات کے باوجود تحریک سے جڑے ہوئے ہیں وہ خراج تحسین کے حقدار ہیں 
 امریکہ، کینیڈا ،برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر اوورسیز یونٹوںکے ذمہ داروں اور کارکنوںکے اجلاس سے خطاب

لندن  …  12  نومبر  2020ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد اوربابائے قوم جناب الطاف حسین نے 12نومبر کی شب امریکہ، کینیڈا ،برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ سمیت دیگر اوورسیز یونٹوںکے ذمہ داروں اور کارکنوںکے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم دشمن عناصر کی سازشیں تیز سے تیز ہوتی جارہی ہیں۔ مہاجر قوم کے غدار، میرجعفر و میرصادق مہاجرقوم کے ہمدرد بنکر22 اگست 2016ء کے بعد سے قوم کومزید دھوکہ دے رہے ہیں اور مہاجروں اور مہاجراکثریتی علاقوں کوجتنااجتماعی نقصان پہنچایاہے اس کوالفاظوں میں بیان کرناانتہائی تکلیف دہ ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے سندھ کے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سندھی اورمہاجر دونوں ملکر ہی سندھ کووفاق کی غلامی سے آزادی دلاسکتے ہیں۔علیحدہ علیحدہ رہ کرسندھ کووفاق کی غلامی سے آزاد نہیں کرایاجاسکتا، سائیں جی ایم سید مرحوم کابھی یہی مؤقف تھا۔انہوں نے کہاکہ سندھ دشمن عناصر نے سندھیوںاورمہاجروںکوایک دوسر ے سے لڑانے کی سازشوں کے عمل کوتیزسے تیز ترکردیاہے لہٰذا سند ھ کے مستقل باشندوںکوان سازشوں کو سمجھنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ مجھے کامل یقین ہے کہ پاکستان کی تمام مظلوم قومیں ایک نہ ایک دن آزاد ی کی فضاء میں ضرور سانس لیں گی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ قوم کے ہرفردکوحقوق کے حصول کی اس جدوجہدمیں اپنا اپنا حصہ ضرور ادا کرنا ہوگا، اسی طرح موجودہ حالات میں اوورسیز میں رہنے والے ایم کیوایم کے تمام کارکنوںکومزیدفعال ہوناہوگااوراپنی ذمہ داریوںکااحساس کرناہوگا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جہاںتک میراتعلق ہے تومجھے ذاتی طورپراپنی زندگی کی زرہ برابر نہ کل کوئی پروا ہ تھی ، نہ آج کوئی پرواہ ہے ، میں آج بھی برطانیہ میں رہتے ہوئے متعدد مقدمات بھگت رہا ہوں اوربڑی سے بڑی مشکل سہنے اورہرقربانی دینے کے لئے تیارہوں، میں گزشتہ 45سالوںسے قوم کو اس کے حقوق دلانے کے لئے جس طرح رات دن تحریکی جدوجہد کررہاہوں اس سے تمام فعال کارکنان وذمہ داران بخوبی واقف ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم اوورسیز کے تمام کارکنان اپنے تنظیمی اورتحریکی کاموںکو مزید فعال بنائیں اورموجود ہ حالات میں دن رات ڈیوٹیاں دینے والے ساتھیوںکے خلوص وعمل سے ضرور سبق حاصل کریں کیونکہ ان میں سے بھی بیشترلوگ بال بچوںوالے ہیں، اگر وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں میں سے وقت نکال کر تحریک کو وقت دے سکتے ہیں تودیگر کارکنوںکوبھی اپنی ذمہ داریوںکااحساس کرناچاہیے اوراپنی قوم کی انتہائی پریشان کن صورتحال کوسمجھتے ہوئے اپنے قومی فرائض اورذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے حتی المقدور کردارادا کرنا چاہیے۔جناب الطاف حسین نے اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان خصوصاً ایم کیوایم یوکے کے کارکنان کو انتہائی دیانتداری ، ایمانداری اورفرض شناسی سے اپنا کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہاکہ پاکستان میں جومائیں بہنیں، بزرگ، نوجوان، millennial اورطلبہ وطالبات انتہائی مشکل ، نامساعد اورکڑے حالات کے باوجود ہمت وحوصلے کے ساتھ آج تک تحریک سے جڑے ہوئے ہیں اوراپنی زندگیوںکوخطرے میں ڈال کرتحریکی کاموںکوجاری رکھے ہوئے ہیں وہ زبردست خراج تحسین کے حقدار ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں اسیرساتھیوںکوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیاجوانتہائی مشکلات میں بھی جیلوں میں صعوبتیں برداشت کررہے ہیں مگراپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا اورلاپتہ ساتھیوںکے لواحقین اوراہل خانہ انتہائی تکلیف دہ حالات کے باوجود جس ثابت قدمی کامظاہرہ کررہے ہیں، ایسی مثالیں تاریخ میں شاذونادر ہی ملتی ہیں۔ انہوں نے ان ماؤں بہنوں اور تحریکی ساتھیوںکوبھی خراج تحسین پیش کیا جوشہداء کے لواحقین اوراسیروں کی خبرگیری اورلاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کی ہرممکن امداد کررہے ہیں۔ 
٭٭٭٭٭


4/19/2024 11:53:30 AM